منگل‬‮ ، 25 فروری‬‮ 2025 

سب سے طویل عمر رکھنے کا اعزاز جمی کارٹر کے پاس امریکی صدور سے متعلق دلچسپ حقائق

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی )وائٹ ہائوس میں قائم اوول آفس میں اب تک کئی امریکی صدور اپنی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں اور ہر کسی کے ساتھ کچھ نہ کچھ دلچسپ حقائق منسلک ہیں ۔چند کی بات کی جائے تو امریکا کے پہلے صدر جارج واشنگٹن تھے جنہوں نے 1789 میں عہدہ سنبھالا، وہ امریکا کے واحد صدر تھے جنہوں نے الیکٹورل کالج کے 100 فیصد ووٹ حاصل کیے۔وہ کسی پارٹی سے

منسلک نہ تھے اور موت کے وقت ان کے پاس 300 غلام تھے، جارج واشنگٹن پہلے امریکی صدر تھے جن کی تصویر ڈاک ٹکٹوں پر بھی شائع کی گئی ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا کے سابق صد ور میں اس وقت حیات اور سب سے طویل عمر رکھنے کا اعزاز جمی کارٹر کے پاس ہے جو یکم اکتوبر 1924کو پیدا ہوئے اور اس وقت ان کی عمر 96 سا ل سے زائد ہے ۔ان سے قبل جارج بش سینیئر سب سے زائد العمر سابق امریکی صدر ہونے کا اعزاز رکھتے تھے ۔ 30نومبر 2018 کو انتقال کے وقت جارج بش سینئر کی عمر 94 سال 171 دن تھی ۔امریکا صدور کی عجیب عادات کو دیکھا جائے تو 39 ویں امریکی صدر ہربرٹ ہوور اپنی بیگم سے گفتگو کو خفیہ رکھنے کیلیے ہمیشہ چینی زبان میں بات کرتے تھے ۔اسی طرح 33 ویں امریکی صدر ہیری ٹرومین ہر روز صبح 5 بجے اٹھ کر پیانو کی پریکٹس کرتے تھے۔ ان کے علاوہ گروور کلیولینڈ واحد امریکی صدر ہیں جو 1884میں ایک مرتبہ صدر منتخب ہونے کے بعد دوسری مدت 1888 کے لیے صدارتی انتخاب میں شکست کھاگئے مگر انہوں نے ہار نہیں مانی تیسری بار 1892 میں ایک با ر پھر الیکشن لڑا اور کامیاب رہے۔گروور کلیولینڈ نے صدر بننے سے قبل امریکی جیل میں بطور جلاد ذمہ داریاں انجام دی اور خود دو قاتلوں کو پھانسی گھاٹ پر لٹکایا۔گروور کلیولینڈ کی ایک خصوصیت یہ بھی تھی کے وہ وائٹ ہاوس میں ٹیلیفون کالز کا خود جواب دیتے تھے۔ان کے برعکس 30ویں امریکی صدر کیلون کولج جب تک صدر رہے

وائٹ ہاس میں ٹیلیفون استعمال کرنے سے پرہیز کرتے رہے ۔ وہ واحد امریکی صدر تھے جن سے ان کے عہدے کا حلف ان کے والد نے لیا جو اس وقت جسٹس آف پیس اور نوٹری پبلک کی ذمہ داری انجام دے رہے تھے ۔امریکا میں سب سے زیادہ مرتبہ فرینکلن روزویلٹ صدر بنے انہوں نے چار مرتبہ صدارتی کرسی سنبھالی تاہم چوتھی مدت میں ان کا انتقال ہو گیا۔ان کے بعد امریکی آئین میں دو سے زیادہ مرتبہ یہ

عہدہ رکھنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔امریکی تاریخ میں صرف ایک صدر رچرڈ نکسن واٹرگیٹ اسکینڈل کی وجہ سے اپنے عہدے مستعفی ہوئے جن کے بعد نائب صدر جیرالڈ فورڈ کو امریکی صدر ارت ملی ۔ وہ امریکی تاریخ میں واحد شخص بنے جو الیکشن جیتے بغیر صدر ارتی کرسی پر بیٹھے۔امریکا کے 44 ویں اور پہلے سیاہ فام صدر بارک اوباما کو نوجوانی میں آئس کریم کی دکان پر کام کرنے کے

باعث یہ میٹھی سوغات بالکل پسند نہ تھی ۔ان کے علاوہ دنیا کے کئی ممالک میں 17 گولف کورس کے مالک ڈونلڈ ٹرمپ کو حالانکہ فہرست میں 45 واں امریکی صدر کہا جاتا ہے لیکن حقیقت میں وہ 44 امریکی صدر ہیں، دونوں نمبروں میں تضاد کی وجہ گروور کلیولینڈ کی دو مدتوں کے درمیان وقفہ ہے ۔

ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی کرسی سنبھالتے وقت معمر ترین صدر ہونے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں ۔ان سے قبل عمر رسیدہ صدر منتخب ہونے کا اعزاز رونلڈ ریگن کو حاصل تھا جو 69 برس کی عمر میں صدر منتخب ہوئے تھے۔ریگن امریکا کے پہلے منتخب صدر تھے جو صدارت کا منصب سنبھالنے سے قبل ترپن فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…