لاہور( آن لائن)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی اظہر عباس چانڈیو نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی تردید کردی ۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہو ئے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے اظہر عباس چانڈیو نے کہاہے کہ میں نے حال میں وزیراعلیٰ پنجاب سے کو ئی ملاقات نہیں کی ، میری حالیہ ملاقاتوں
کو میڈیا میں پیش کیا جا رہا ہے۔غیردانستہ طورپر پرانی ملاقاتیں وزیر اعلیٰ پنجاب سے ہوئی تھیں، نہیں معلوم تھاکہ وزیر اعلیٰ سے ملاقات پارٹی رولز کی خلاف ورزی ہے،جب مناسب نہیں لگا تو وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقاتیں بند کر دیں۔حلفاً کہتا ہوں ن لیگ کے ساتھ ہوں،میرا مرنا جینا ن لیگ کے ساتھ ہے اور نوازشریف کے نظریے کی تائید کرتاہوں۔