بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

فیاض الحسن چوہان نے خاموشی توڑ دی، عہدے سے ہٹائے جانے کے بعدپہلا بیان جاری کردیا

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ جوکچھ ہوتا ہے اچھے کیلئے ہوتاہے،یہ ہم سب کا اللہ پر ایمان ہے۔صوبائی وزیر کالونیز فیاض الحسن چوہان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ اطلاعات کی وزارت کی

واپسی پر سب سے زیادہ خوشی میجر گورو آریا،انڈین را،مکس اچارپارٹی اورخصوصاًن لیگ کو ہوئی،خاطرجمع رکھیں وزیراعظم عمران خان کاسپاہی ہوں آپ کی کرپشن اور لوٹ مار کی منجی ٹھونکتا رہوں گا۔پاکستان زندہ باد، دوسری جانب تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے وزیر اعلیٰ کی معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر ہونے پر وزیر اعظم اوروزیر اعلیٰ سے اظہار تشکرکرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ میرے لیے عزت کی بات ہے کہ میرے لیڈر وزیراعظم عمران خان نے میری قابلیت پر بھروسہ کرتے ہوئے عہدہ دیا۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی بھی مشکور ہوں جنہوں نے مجھے اپنی ٹیم میں شامل کیا۔ میں اپنے فرائض بہترین طریقے سے انجام دوں گی۔میں عاجزی سے اس ذمہ داری کو قبول کرتی ہوں،میں وزارت اطلاعات پنجاب میں تبدیلی کے لیے اپنی پوری کوششیں بروئے کار لائوں گی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…