بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

پولیس نے کس قانون کے تحت نہال ہاشمی کو از خود رہا کیا؟نہال ہاشمی اور بیٹوں کا پولیس سے جھگڑا، کیس میں نیا موڑ آگیا

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)مسلم لیگ(ن)کے سینئر رہنما سینیٹر نہال ہاشمی اور ان کے بیٹوں کے خلاف پولیس سے جھگڑے کے کیس میں نیا موڑ آگیا۔پولیس نے معاملے کی تفتیش مکمل کی اور چالان پراسیکیوٹر آفس میں جمع کرادیا تو اس پر ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیو ٹر نے اعتراض لگادیا۔ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر نے اپنے اعتراض میں کہا کہ پولیس نے کس قانون کے تحت نہال ہاشمی کو

از خود رہا کیا؟،دسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر نے اعتراض لگاکر پولیس چالان ضلعی ایس ایس پی کے پاس بھجوادیا ہے انہیں اس کا جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔چالان کے متن میں کہا گیا کہ نہال ہاشمی اور ایک خاتون نے تھانے پہنچ کر دھمکیاں دیں۔چالان کے مطابق ن لیگی سینیٹر کے بیٹوں نے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا جبکہ نہال ہاشمی کو اعلی افسران سے مشاورت کے بعد رہا کیا گیا۔اس سے قبل سعودآباد تھانے کی حدود ملیر کالابورڈ میں 3 اکتوبر کو رات گئے نہال ہاشمی کے بیٹوں کا پولیس سے جھگڑا ہوا۔مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں پر تشدد ہوا،ان کی وردیاں بھی پھاڑدیں گئیں۔اعلی پولیس افسران کے حکم پر نہال ہاشمی اور ان کے دو بیٹوں نصیر اور ابراہیم ہاشمی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ۔علاقہ مکینوں کے مطابق علاقے میں کار اور موٹر سائیکل کے د رمیان تصادم کے بعد ان کا جھگڑا ہورہا تھا تو نہال ہاشمی کے بیٹوں نصیر ہاشمی اور ابراہیم ہاشمی جھگڑا ختم کرانے کی کوشش کر رہے تھے، تو اسی دوران متعلقہ تھانے کی پولیس موقع پر پہنچی اور رش لگانے کی وجہ پوچھی۔پولیس ذرائع کے مطابق وہاں موجود نہال ہاشمی کے بیٹوں نے مبینہ طور پرپولیس سے بدتمیزی شروع کردی جبکہ تھانے میں گھس کر پولیس پر مبینہ تشدد بھی کیا۔نہال ہاشمی کے بیٹے کے مطابق ہم کار اور موٹر سائیکل سواروں کے درمیان صلح کرارہے تھے کہ اہلکاروں نیوالدہ اور بہن سے بد تمیزی کی اورگھر والوں کو روک کر میرے قریب آنے کی کوشش کی تو پولیس اہلکاروں کو اپنے قریب آنے سے روکا اتو انہوں نے میرا موبائل فون توڑ دیا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…