ہفتہ‬‮ ، 25 اکتوبر‬‮ 2025 

فردوس عاشق اعوان کس کی پرچی پر آئیں؟ سینئر تجزیہ کار شاہد مسعود کا حیرت انگیز دعویٰ

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی پروگرام میں فردوس عاشق اعوان کی پنجاب کابینہ میں انٹری پر ردعمل دیتےہوئے کہا ہے کہ وہ مرکز میں آنا چاہتی تھیں لیکن وزیراعظم عمران خان نے انہیں پنجاب بھجوا دیا ہے ۔ سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ

فردوس عاشق اعوان کو بھی وہی پرچی ہے جو عثمان بزدار کی ہے ، جس پرچی پر سردار عثمان بزدار آئے ہیں وہ پرچی بہت بڑی ہے ۔ دریں اثنا پی ٹی آئی رہنما فردوس عاشق اعوان ، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی معادن خصوصی برائے اطلاعات مقر ر ، ذمہ داری ملنے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ۔فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ میں اپنے قائد عمران خان کی شکر گزار ہوں انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی کی ممنون ہوں انہوں نے مجھے اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔ فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا ہے کہ میں پنجاب میں پنی تمام ذمہ داریاں بخوبی سر انجام دینے کی پوری کوشش کروں گی ۔ دریں اثنا تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان کو وفاقی وزیر اطلاعات کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا، اب انہیں ایک نئی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات تعینات کر دیا گیاہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…