اسلام آباد (این این آئی) وزیر توانائی عمر ایوب کے گردشی قرضہ میں کمی کے تمام دعوے ہوا ہو گئے، تین ماہ میں ایک سو سولہ ارب روپے گردشی قرضہ بڑھ گیا۔ سیکرٹری توانائی کے مطابق مالی سال 2019 کی پہلی ششماہی میں گردشی قرضہ
میں 288 ارب کا اضافہ ہوا،مالی سال 2019 کی دوسری ششماہی میں گردشی قرضہ میں 198 ارب روپے کا اضافہ ہوا،مالی سال 2020 کی پہلی ششماہی میں 243 ارب روپے کا اضافہ ہوا، سیکرٹری توانائی کے مطابق مالی سال 2020 کی دوسری ششماہی میں 294 ارب گردشی قرضہ بڑھا، چیئر مین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے مطابق موجودہ حکومت نے 5 دفعہ بجلی قیمتوں میں اضافہ کیا، توانائی شعبے کا گردشی قرضہ بے لگام، 2 ہزار تین سو ارب روپے تک پہنچ گیا،موجودہ دور حکومت میں گردشی قرضہ میں 1 ہزار 139 ارب روپے اضافہ ہوا۔