جیکب آباد (آن لائن) جیکب آباد میں مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دیں،مٹر 500روپے ٹماٹر 200روپے کلو فروخت کئے جانے لگے تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں سبزی فروٹ اور دیگر اشیاء
خورونوش کے نرخ آسمان کو جا پہنچے ہیں جس کے باعث غریب اور متوسط طبقے کی قوت خرید جواب دے گئی ہے ملنے والی معلومات کے تحت مٹر 500روپے،ٹماٹر 200روپے کلو فروخت کئے جا رہے ہیں پرائز کنٹرو ل کمیٹیوں کی غیر فعال ہونے کی وجہ سے سبزی اور پھل فروشوں نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے دیگر اشیاء خوردونوش جس میں آٹا،دالیں بھی مہنگے داموں فروخت کی جا رہی ہیں آٹا بھی مارکیٹ میں سرکاری ریٹ پر نہیں دیا جا رہا شہریوں نے ڈی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے پرائیز کنٹرول کمیٹیوں کو فعال کیا جائے۔