جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

یہ لالی پوپ حکومت اپنی جیب میں رکھے کسی اور کام آئے گا،پرویز الٰہی کی حکومت پر کڑی تنقید

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے حکومت کی گندم پالیسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ یوکرائن کا کسان تو خو شحال ہو اور ہمارے کسان بے حال،1600 روپے من والا لالی پوپ

حکومت اپنی جیب میں رکھیں کسی اور کام آئے گا۔قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویز الہی سے نارروال سے ن لیگ کے پارٹی عہدیداروں اور سابق تحصیل ناظم شکرگڑھ چودھری محمد احمد سنگھراں اور تحریک لبیک کے امیدوار صوبائی اسمبلی ناصر چوہان نے ملاقات کی اور مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کیا۔چوہدری پرویز الہی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گندم کی امدادی قیمت 2ہزار فی چالیس کلو ہی سب سے زیادہ ضروری ہے۔ سندھ حکومت کے عمل کرنے والوں اور نیشنل اسمبلی کے جن ممبران نے گندم کی امدادی قیمت 2ہزار مقرر کرنے کی آواز اْٹھائی اْن کا شکریہ۔قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ گندم کی مارکیٹ میں قیمت 24 سو روپے فی چالیس کلو ہے۔ کسان خوشحال ہوا تو پاکستان خوشحال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا کسان خوشحال نہیں تو ملک کی اکانومی پر برا اثر پڑے گا۔ دنیا کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں اپنے کسانوں کو مراعات دینا ہونگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…