اسلام آباد(آن لائن) دسمبر اور جنوری 2021تک درجنوں سیاسی رہنما بھارتی ایجنڈا پر کام کرنے کے حوالہ سے گرفتار کرلیے جائیں گے،پیر پنجر کی پیشنگوئی سچ ہونے کے قریب قریب پہنچ گئی،جنوری 2021کے بعد حکومت سکون کا سانس
لے گی،2023میں صدارتی نظام قائم کرنے پر کام تیز رفتاری سے شروع کر دیا جائے گا،اگلی حکومت صدارتی نظام کے تحت ہی معرض وجود میں آئے گی۔یادرہے پیر پنجر سرکار نے کو ایک ماہ قبل آن لائن سے ایک خصوصی گفتگو میں پیشن گوئی کی تھی کہ ملک کے سیاسی نظام میں دسمبر اور جنوری انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور بھارت نواز بیانیہ تقویت پکڑے گا،پیر پنجر کے مطابق ملک دشمن بیانیہ کو لیکر چلنے والے بیشتر افراد جیل چلے جائیں گے اور پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل جائے گی،انہوںنے یہ بھی کہا کہ صدارتی نظام 2023میں نافذ کرنے کے لیے مہم زور پکڑے گی اور اگلا الیکشن صدارتی نظام کے تحت ہو گا اور ملک کی تقدیر بدلنا صدارتی نظام میں ہی ہے۔