جمعہ‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2026 

پرویز خٹک کے جلسے میں فائرنگ، کارکنان ڈر کے مارے بھاگ نکلے، وزیر دفاع آپے سے باہر

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

نوشہرہ(آن لائن)نوشہرہ کلاں میں وزیر دفاع پرویز خٹک کے جلسے میں اے کے 47 سے ہوائی فائرنگ،جلسے میں موجود کارکنان خوف وہراس میں مبتلا ہوگئے۔ فائرنگ سابقہ تحصیل نائب ناظم فواد خان کے حجرے میں جلسے کے دوران کی گئی۔ وزیر دفاع پرویز خٹک کے بار بار منع کرنے کے باوجود فائرنگ جاری رہی ۔جلسے کے لیے آئے ہوئے کارکنان ڈر کے مارے بھاگ

گئے۔ ذرائع کے مطابق پرویز خٹک آپے سے باہر ہوگئے اور کارکنوں پر غصہ نکال دیا جلسے میں فائرنگ جاری رہی جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ دوسری جانب وزیر دفاع پرویز خان خٹک کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام اب کھرے کھوٹے کی پہچان کرسکتے ہیں،2018کے انتخابات میں پاکستانی عوام نے تمام بنارسی ٹگھوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے حکومت عمران خان کی شکل میں ایماندار قیادت کے حوالے کرکے بھاریاں لینے والوں کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے پارلیمان سے آوٹ کر دیا ہے سرکاری اداروں میں سرکاری افسران اور اہلکاروں کی لوٹ مار کرپشن اور کمیشن خوری کا دور گزر گیا ہے، اگر کسی سرکاری افسر یا اہلکار پھر بھی عوام سے رشوت یا کمیشن کا مطالبہ کررہا ہے تو عوام ایسے افسر یا اہلکار کے خلاف اپنی شکایت سٹیزن پورٹل یا مجھے براہ راست کہہ سکتا ہے ہم خود کو عوام کے خادم سمجھتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں آل پاکستان واپدا کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔وفد کی قیادت آل پاکستان واپدا کنٹریکٹرز ایسو سی ایشن کے مرکز ی صدر حاجی لعل زادہ خان کر رہے تھے۔ وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے مزید کہا کہ پیسکو کنسٹرکشن کے افسران اور اہلکاران اپنے فرائض ایمانداری کے ساتھ سرانجام دینے پر توجہ دیں۔ پیسکو کنسٹرکشن کے افسران و اہلکاران واپدا کنٹریکٹرز کے ساتھ بھر پور تعاون کو یقینی بنائیں اور ان کنٹریکٹرز

کو بے جا تنگ نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت واپدا کنٹریکٹرز سمیت ملک کے تمام کاروباری طبقے کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں اور ان کو بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی اپنی اولین ترجیح سمجھ کر ان کو بین الاقوامی معیار کے سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیسکو

سمیت ملک کے تمام سرکاری اداروں میں سزا و جزا کا نطام متعارف کیا گیا ہے تاکہ عوام، صارفین حکومتی اصلاحات سے مستفید ہو سکے انہوں نے پیسکو کے افسران اور اہلکاروں کو بھی تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا قبلہ درست کریں۔بصورت دیگر پیسکو کنسٹرکشن کے کرپٹ افسران و اہلکاروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…