جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

ایاز صادق کا ابھی نندن سے متعلق بیان ،آرمی چیف کا نام نہیں لیا وفاقی وزیر فواد چوہدری کی وضاحت نے سب کو حیران کر دیا

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی مخصوص قیادت اپنی سیاست میں ریاست کے مفاد کو زد پہنچا رہی ہے،ایازصادق نے قومی اسمبلی میں آرمی چیف کا نام ہی نہیں لیا، انہوں نے ہمارے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بات کی کیون کہ وہ ہمارے خلاف ہیں،۔اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہاکہ گلگت بلتستان کے

عوام کو نیا صوبہ مبارک ہو، اب آپ کو وہ تمام آئینی حقوق حاصل ہوں گے جو پاکستان کے باقی صوبوں کے عوام کو ہیں، وزیر اعظم عمران خان نے ایک اور وعدہ پورا کیا اور بھارت کے رونے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔اپنی ایک اور ٹوئٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف کوئی ایسا بیانیہ نہیں بنا رہی کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت مودی دوستی میں اندھی ہو گئی ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ پے در پے جلسوں میں (ن) لیگ کی مخصوص قیادت جن کے پیسے پھسے ہوئے ہیں وہ اپنی سیاست میں ریاست کے مفاد کو زد پہنچا رہی ہے، ایاز صادق کو اپنے بیان پر معافی مانگنی چاہیے۔دوسری جانب بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں فواد چوہدری نے کہا کہ جس طرح بھارت میں سیاستدان ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچتے ہیں ایسا ہی پاکستان میں بھی ہے،ایازصادق نے قومی اسمبلی میں آرمی چیف کا نام ہی نہیں لیا، انہوں نے ہمارے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بات کی کیونکہ وہ ہمارے خلاف ہیں۔فواد چوہدری نے کہاکہ پاکستان میں سیاستدان ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لیے ایسے بیانات دیتے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ ایاز صادق ہمارے وزیرِ خارجہ کو کہہ رہے تھے، اس لیے کہ وہ ہمارے خلاف ہیں۔اْنہوں نے کہا کہ جیسے بھارت میں سیاستدان ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچتے ہیں یہاں بھی ایسا ہی ہے۔‎‎

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…