اسلام آباد(این این آئی) ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف کارروائیاں اتوار کو بھی جاری رہیں ، ٹائیگرز فورس کی نشاندہی پر سول انتظامیہ کے مسلسل چھاپے مارے گئے ،موٹروے ریسٹ ایریاز میں مسافروں سے ناجائز منافع خوری میں ملوث افراد گرفتار کرلئے گئے
،زائد قیمت میں اشیاء کی فروخت کرنے پر سروس ایریا سیل، 40 ہزار روپے جرمانہ عائد کئے گئے ،وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ ہفتے موٹروے پر ناجائز منافع خوری کا نوٹس لیا تھا،موٹروے پر مسافروں سے اشیائے ضروریہ کی 3 گنا زائد قیمت وصول کی جا رہی تھی،ٹائیگر فورس کی اطلاع پر ناجائز ذخیرہ اندوزی کے خلاف بھی کارروائیاں کی گئی،،انتظامیہ نے گجر خان میں چینی کے خفیہ گودام پر چھاپہ مارا اور 800 سے زائد بوریوں پر مشتمل چینی کا اسٹاک تحویل میں لے لیا،اسٹاک کی مالیت 40 لاکھ روپے ہے، مہنگے داموں فروخت کرنے کا منصوبہ تھا،قبضے میں لی گئی چینی سستے سہولت بازاروں کو فراہم کر دی جائیگی۔