جمعہ‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2026 

”اگر یہ ٹانگیں کانپتیں تو کٹتی نا” لوگ مجھے پٹواری کہتے تھے لیکن میں اس پر فخر کرتا تھا لیکن اقتدار کے بھوکے نوازشریف۔۔۔ایازصادق کے بیان پر ن لیگی کارکن غصے میں پھٹ پڑا،نوازشریف اور ایازصادق کی تصویریں پھاڑڈالیں

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے قومی اسمبلی میں دئیے گئے بیان پر شدید عوامی ردعمل سامنے آرہا ہے ، لاہور میں ن لیگ کے ایک کارکن ان پر اتنے شدید برہم ہیں کہ انہیں بری طرح دھو ڈالا، نجی ٹی وی کے میزبان نے ایک ن لیگی کارکن

کا انٹرویو کیا تو انہوں نے ایاز صادق کو مشورہ دیا کہ ایاز صادق ہیرا منڈی چلا جااور وہاں پر جتنی طوائفیں ہیں، ناچنے والیاں ہیں ، ان کو اکٹھا کر لے اور ان کو منہ مانگی رقم دے دے اور ان سے کہہ دے انڈیا کے حق میں بولواور پاک فوج کیخلاف بولو،خدا کی قسم وہ مر تو جائیں گی لیکن پاک فوج کیخلاف نہیں بولیں گی ، گفتگو کے دوران اس کارکن نے کہا کہ میں ن لیگ کا بہت بڑا سپورٹر تھا، ن لیگ کی تمام میٹنگز بھی اٹینڈ کیں ،میں نے نعرے بھی لگائے ، لوگ مجھے پٹواری کہتے تھے لیکن میں اس پر فخر محسوس کرتا تھا لیکن مودی کے یار ،اقتدار کے بھوکے نوازشریف نے جو بیان دیا ہے اور یہاں رہ کر ایاز صادق نے جو بیان دیا ہے کہ لاتیں کانپتی ہیں ۔۔۔۔وہ الفاظ تو میں یہاں بیان نہیں کرسکتا، ایاز صادق سے میرا سوال ہے کہ ابھی نندن کا جو جہاز گرایا گیا تھا کہ وہ رانا ثنا اللہ نے گرایا تھا، احسن اقبال نے گرایا تھا یا پھر مریم نواز نے ۔۔۔وہ پاکستان ائیر فورس کے جوانوں نے گرایا تھا،میری دعا ہے اللہ تعالی سے کہ مجھے مرنے

کے بعد میاں شریف سے ملاقات کرادے ، میں ان سے پوچھوں گا کہ مرنے کے بعد پیچھے یہ کیا چھوڑ کر چلے گئے ہیں ، انہوں نے ن لیگ کے بائیکاٹ کی ابتدا اپنی دکان سے ہی کی ، نجی ٹی وی کے میزبان کو وہ اپنی دکان کے اندر لے گئے جہاں جا کر انہوں نے پہلے نوازشریف اور پھر

ایاز صادق کی تصاویر اتار کر پھاڑ ڈالیں اور اس کی جگہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی فوٹو دیوار پر لگا دی ،اس موقع پر انہوں نے ایک فوٹو اٹھائی جس میں پاک فوج کے جوان  کی ٹانگ کٹی ہوئی نظر آرہی  تھی اور وہیل چیئر پر بیٹھا تھا، اس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ ٹانگیں کانپتی تو کٹتی نا۔میری کسی غدار سے کوئی محبت نہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…