جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

سازش کے تحت نوازشریف اور مریم نوازکی ہدایت پر ایازصادق نے بات کی،تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن )وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈ نے کہا ہے کہ سازش کے تحت نواز، مریم کی ہدایت پر ایازصادق نے بات کی، ایاز صادق نے جو کیا انہیں ابھی نندن کی طرح بھارت بھیج دیا جائے،پاکستان سے پیار کرنے والے پی ڈی ایم سے الگ ہوجائیں گے، جو بھارتی بیانیہ لے کر بیٹھے ہیں، ان کے ساتھ ملک احتساب کرے گا، اگراب ہم کھڑے نہیں ہوئے تو یہ ملک دشمنی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر کے بیان پر درعمل دیتے ہوئے کہا 7 ستمبر کے بعد پاک افواج کیخلاف باتیں شروع کی گئیں، پھرعدلیہ اوراردو زبان کو برابھلاکہاگیا، بیٹی کی دھمکیاں اور بلوچستان کی آزادی پر زبان پھسل جانا، یہ بیانیہ بھارت کا ہے،لاتوں کے بھوت ہیں باتوں سے نہیں مانیں گے۔انہو ںنے کہاکہ سیکریٹ ایکٹ کے تحت رازفاش کرنے پر سزائے موت یاکورٹ مارشل ہے، ایم کیوایم لندن کی طرح اس پارٹی کو بھی بین کیا جائے، اس حوالے سے اپنی کابینہ میں بھی آوازاٹھاؤں گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ معاملہ معافی ، فوج یا عدلیہ کوبدنام کرنے کا نہیں رہاہے، یہ پاکستانی قوم اور پاکستان کی بقا کامسئلہ ہے،و بقاکی جنگ میں جس طرح فوجی جوان شہادتیں دیتے ہیں اب نہ معافی ہوگی نہ تلافی ہوگی،ان کالیڈربھگوڑا ہے، سازش کے تحت نواز، مریم کی ہدایت پر ایازصادق نے بات کی، بھارت کیاوربھی جہاز گرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، یہ سب سازش کے تحت ہوا، نہ مریم کا بیانیہ آیا نہ نوازشریف کا جبکہ گستاخانہ خاکوں پر بھی ان کاکوئی بیان نہیں آیا۔فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ نواز شریف گڑگڑا رہا ہے میری چوری نہ پکڑو، سیاست کرنے دو، منگل کو آپ کو کابینہ کے بعد بہت ساری ایسی خبریں ملیں گی، ایازصادق نے جو کیا انہیں ابھی نندن کی طرح بھارت بھیج دیا جائے۔وفاقی وزیر آبی وسائل کا کہنا تھا کہ پاکستان سے پیار کرنے والے

پی ڈی ایم سے الگ ہوجائیں گے، جو بھارتی بیانیہ لے کر بیٹھے ہیں، ان کے ساتھ ملک احتساب کرے گا، اگراب ہم کھڑے نہیں ہوئے تو یہ ملک دشمنی ہوگی کوئی مفاہمت، این آر او، معافی نہیں ہوگی اب صرف سزا ہوگی، خرم دستگیرمیں ہمت ہے توجوبھی بات ہے اسے سامنے لائیں ، بھارت کو کہتا ہوں آؤ پہلے دو گرائے تھے اب 200 گرائیں گے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…