لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کل اتوار سے انشا اللہ ”شیر جوان تحریک“ کا آغاز ہو رہا ہے۔ ٹوئٹر پراپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ یہ آپ کی تحریک ہے، آپ جو قوم کا بازو،قوم کی آواز، قوم کی تقدیر اور قوم کا مستقبل ہیں۔ کل آپ کے بڑے قائداعظم
کی قیادت میں تحریک آزادی کا ہراول دستہ تھے،آج آپ نے قائداعظم کے اصولوں جمہوریت، آئین کی بالادستی اور ووٹ کو عزت دو کے لئے میدان میں آنا ہے،اٹھیے اپنی اور ملک کی تقدیر بدلنے کے لئے اس تحریک کا حصہ بنیے، اپنے فیصلے اپنے ہاتھوں میں لیجئے،شیر جوان،ملکی کی آن،قوم کی شان۔