اس ٹیسٹ کے بغیر کسی طالب علم کو کہیں داخلہ نہیں ملے گا، پاکستان میڈیکل کمیشن کا اہم اعلان

29  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میڈیکل کمیشن کے نائب صدرعلی رضا نے کہاہے کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے بغیر کسی طالب عالم کو کہیں داخلہ نہیں ملے گا ،نمز کے انٹری ٹیسٹ کا پی ایم سی کے انٹری ٹیسٹ سے کوئی تعلق نہیں،نئے قانون میں

ایم ڈی کیٹ پورے پاکستان میں ایک جیسا لاگو کر دیا گیا،سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے شکایات سامنے آنے کی وجہ سے ایسا کیا گیا۔جمعرات کو پاکستان میڈیکل کمیشن کی پہلی پریس کانفرنس میں نائب صدر علی رضا نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ نمز کے انٹری ٹیسٹ کا پی ایم سی کے انٹری ٹیسٹ سے کوئی تعلق نہیں۔ جب تک کوئی طالبعلم ایم ڈی کیٹ پاس نہیں کرے گا کسی بھی کالج میں داخلہ نہیں لے سکے گا۔نائب صدر نے بتایاکہ 31 دسمبر تک داخلوں کو مکمل کرنے کے لیے خط لکھ دیا گیا ہے نجی کالجز کو اپنے داخلے خود کرنے کی اجازت ہوگی نمز کے پاس سب سے بڑا سوالات کا بینک ہے نمز بس پیپر پرنٹ کرے گا سیل کرے گا اور ہمارے حوالے کر دے گا،، یہ تمام ذمہ داری پی ایم سی کی ہی ہے ۔علی رضا نے کہا کہ داخلوں کا نظام آٹومیٹڈ ہے تمام کالج میں سینٹرل پورٹل کے زرہعے ہی اپلائی کیا جاسکے گا۔یکم جنوری کو تمام کالجز کی میرٹ لسٹ جاری کر دی جائے،اگر بچہ ایک سے زائد میڈیکل کالجز کی میرٹ لسٹ میں آگیا تو اس کو انتخاب کی اجازت ہوگی ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…