لاہور( این این آئی )لاہور سیالکوٹ موٹر وے کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت پیش نہ کیا جا سکا ،عدالت نے ملزم کی شاخت پریڈ کیلئے مزید مہلت دیدی ۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں لاہور سیالکوٹ موٹر وے کیس کے مقدمے کی سماعت ہوئی تاہم مرکزی ملزم عابد ملہی کو پیش نہ کیا گیا۔دوران سماعت جیل نے حکام نے
موقف اپنایا کہ ابھی تک ملزم عابد ملہی کی شاخت پریڈ نہیں ہوسکی اور27اکتوبر کو ہی شاخت پریڈ ہونی ہے اس لئے استدعا ہے کہ مہلت دی جائے ۔عدالت نے استدعا منظور کر تےہوئے ملزم عابد ملہی کو دو نومبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ واقعہ کے دوسرے ملزم شفقت کا آج ( بدھ کے روز جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت کے رو برو پیش کیا جائے گا۔