پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

منی لانڈرنگ کیس ، نیب کا ایک بار پھر شہباز شریف پر تحقیقات میں عدم تعاون کا الزام ،لیگی رہنما ان باتوں کا جواب نہیں دے رہے

datetime 21  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی ) قومی احتساب بیورو نے منی لانڈرنگ کیس میں ایک بار پھر قائد حزب اختلاف شہباز شریف پر تحقیقات میں عدم تعاون کا الزام لگایا ہے اور کہا ہے کہ شہبازشریف نے بیرون ملک پراپرٹیز سے متعلق جواب نہیں دئیے۔منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف سے ہونے

والی تحقیقات سے متعلق رپورٹ منظر عام پر آ گئی ہے ، تحقیقاتی رپورٹ میں شہباز شریف پر تحقیقات میں عدم تعاون کا الزام عائد کیا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف سے بیرون ملک خریدی گئی چار پراپرٹیز سے متعلق سوالات کئے گئے جن کا انہوں نے جواب نہیں دیا اور 2005 سے 2020 تک ماہانہ اقساط پرنیب کو جواب نہ دیا۔شہباز شریف کے مطابق بزنس معاملات کو دیکھنے والا ملازم 2017 میں وفات پا چکا ہے۔ جب ان سے کاروباری معاملات چلانے والے دیگر ملازمین کے بارے پوچھا گیا تو انہوں نے تعاون نہیں کیا۔نیب رپورٹ کے مطابق شہباز شریف سے فیملی ممبران کے اکائونٹس میں آنے والی رقم بارے بھی پوچھ گچھ کی گئی لیکن انہوں نے کچھ نہیں بتایا۔ شہباز شریف نے افضال بھٹی نامی شخص سے قرض لینے کے متعلق بھی کچھ نہیں بتایا، افضال بھٹی کے اکائونٹ سے سلمان شہباز کو رقوم کی منتقلی کی تفتیش کرنا باقی ہے۔اس سے قبل بھی نیب رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ شہباز شریف نے جسمانی ریمانڈ کے دوران تفتیشی افسروں سے کوئی تعاون نہیں کیا، لندن فلیٹس کی خریداری کیلئے حاصل غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی سے متعلق شہباز شریف کے ڈکلیئرڈ اثاثوں میں کوئی ذکر نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…