پیر‬‮ ، 29 جون‬‮ 2026 

ہماری فوج ہمارا فخر ہے، دو سال سے چپ نانی آج کیوں بولنے لگی ہیں، احتساب ہو گا کسی کو کوئی معافی نہیں ملے گی ،خواجہ آصف کی حکومت کو تہلکہ خیز پیشکش

datetime 18  اکتوبر‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی)وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ نواز شریف ہندوستان کی زبان بول رہے ہیں ہمیں آج کلبوشن کی شکل میں نواز شریف مل گیا ہے بھارتی میڈیا مودی کو دکھانے کے بجائے نوازشریف کا چہرہ دکھا رہی ہے، اس سے بڑا غداری کا کوئی ثبوت نہیں ہے،آرمی چیف کو سلیکٹ کرنے والے آج ان کو کیوں برا کہہ رہے ہیں،ہماری فوج نے قربانیاں اور شہادتیں دی ہیں،

وہ ہمارا فخر ہیں،دو سال سے چپ نانی آج کیوں بولنے لگی ہیں، احتساب ہو گا کسی کو کوئی معافی نہیں ملے گی خواجہ اصف نے حکومت سے نواز شریف کا متبادل بننے کی پیشکش کی ہے ۔اتوار کوکراچی میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ نواز شریف ہندوستان کا بیانہ لیکر چل رہے ہیں وہ فوج اور عدلیہ کے خلاف ہرزہ سرائی کررہا ہے آج کلبوشن کی جگہ نواز شریف نے لے لی ہے، حکومت کا دعوی ہے کہ خواجہ آصف نے نواز شریف کا متبادل بننے کی خواہش ظاہر کی ہے،انہوں نے کہ نواز شریف پاکستان کے ٹکڑے کرنے پر تلے ہوئے ہیں، آرمی چیف کو سلیکٹ کرنے والے آج ان کو برا کیوں کہہ رہے ہیں؟،نانی دو سال سے تو کچھ نہیں کہہ رہی تھی، آج بیانہ کچھ اور ہے،ہمارے نظریات مختلف ہیں،پپپلز پارٹی کے بیانیے سے بھارت نوازی کی بو نہیں آتی، تاہم ان پر کرپشن اور بیڈ گورننس کے الزامات ہیں، فیصل واوڈا نے کہا کہ جوشوہر کا نام لینا پسند نہیں کرتی اور جو بابا کا نام لینا پسند کرتے کیا وہ اب ہماری لیڈر بنے گے؟، شہادتیں دینے والی فوج پر الزام تراشی کرنے والے نواز شریف کو گھسیٹنے کے دن اگئے ہیں، ہیں،انہوں نے کہا کہ سیاسی چور سب ایک جگہ جمع ہو جائیں گے،اس ملک کے ٹکڑے کرنے کی کوشش کررہے ہیں، بلاول کا بیان بھی آگیا، نواز شریف بھگوڑا تقریر نہیں کریگا،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ان کے حوالے سے اصل

بیان دیا ہے کہ جیسے عام جیب کترے کو جیل میں رکھا جاتا ہے ویسے ان کو رکھا جائے گا،انہوں نے کہا کہ ہماری فوج نے قربانیاں اور شہادتیں دی ہیں،وہ ہمارا فخر ہیں،انہوں نے کہا کہ کہاوت ہے کہ بھوکنے والے کاٹتے نہیں،دھوبی کا کتا نہ گھر کا نہ گھاٹ کا،یہ سب کہاوتیں نواز شریف پر فٹ ہوتی ہے،نواز شریف بیمار تھے لیکن لندن جا کر ٹھیک ہوگئے،یہ صرف فرار ہونے کے

بہانے ہیں،انہوں نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اسحاق ڈار کو ہی واپس بھیج دیں،اپنے 2 موٹے بیٹوں کو ہی واپس بھیج دیں،جیسے ایم کیو ایم پاکستان بنی ہے ویسے مسلم لیگ ن پاکستان بنے گی،گیارہ جماعتیں

مل کر جلسے کررہی ہیں،اس سے بڑا جلسہ عاطف اسلم اور اسٹرنگ کا جلسہ ہوتا ہے،انہوں نے کہا کہ ان کا اصلی چہرہ عوام کو دکھایا جائے گا، ان چوروں سے لوٹی ہوئی دولت واپس لیں گے اور ان کو بلا امتیاز احتساب ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…