ہفتہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2026 

سی سی پی او عمر شیخ نے عابد ملہی کو گرفتار کرنے والے ایس پی کو ہی گرفتار کرنے کا حکم دے دیا

datetime 15  اکتوبر‬‮  2020 |

اسلام آباد،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)لاہور سیالکوٹ موٹروے کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کی گرفتاری کے معاملے پر اعتماد میں نہ لینے پر سی سی پی او کی ایس پی سی آئی اے سے شدید تلخ کلامی ۔ فوری طور پر سیف سٹی کے دفتر طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق

تاخیر ہونے پر ایس پی سی آئی اے کی گرفتاری کے اہم احکامات دے دیئے گئے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر شیخ کی عاصم افتخار سے شدید تلخ کلامی ہوئی ہے۔سی سی پی او نے انہیں سیف سٹی کے دفتر طلب کیا۔عاصم افتخار دیر سے پہنچے تو عمر شیخ برہم ہو گئے اور ان کی گرفتاری کے احکامات دے دیئے۔دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ خیال بھی ہوا۔دوسری جانب پولیس کی انٹرنل اکائونٹیبلٹی برانچ کے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل غلام رسول زاہد نے سی سی پی او عمر شیخ کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے دائر درخواست پر تحقیقات کا آغاز کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ تحقیقات انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی کی ہدایت پر شروع کی گئی ہے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج عارف حمید نے اس وقت تحقیقات کا حکم دیا تھا جب گجرپورہ پولیس کے سابق ایس ایچ او سید احمد رضا جعفری نے اس شکایت کے ساتھ عدالت سے رجوع کیا تھا کہ لاہور پولیس کے حکام ان کی شکایات پر سی سی پی او لاہور کے خلاف مقدمہ درج نہیں کر رہے۔

اس تناظر میں انکوائری افسر نے درخواست گزار اور سی سی پی او کے پرسنل اسٹاف افسر سمیت 4 پولیس عہدیداروں کے بیانات ریکارڈ کئے ہیانکوائری افسر نے درخواست گزار کے الزامات پر باضابطہ طور پر تحقیقات کا آغاز کیا اور ان کا بیان ریکارڈ کیا۔اس کے علاوہ انہوں نے

لاہور پولیس کے ایس پی لیگل شیخ آصف، سی سی پی او کے پرسنل اسٹاف افسر وحید اسحق اور ایس ایچ او تھانہ سول لائنز بابر اشرف انصاری کے بیانات بھی لیے۔دوسری جانب آئی جی انعام غنی نے تصدیق کی کہ عدالتی حکم کی روشنی میں میں نے ایڈیشنل آئی جی کی ذمہ داری لگائی کہ وہ سی سی پی او لاہور کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے انکوائری کا آغاز کریں۔دونوں فریقین کو سننے کے بعد انکوائری رپورٹ کی روشنی میں کارروائی کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…