لاہور (آن لائن) محکمہ صحت پنجاب نے صوبے میں کرونا وائرس کے بڑھتے کیسزپرمائیکرو اسمارٹ لاک ڈائون کا نفاذ کردیا ۔محکمہ صحت کے مطابق صوبہ بھر میں 856مقامات مائیکرو اسمارٹ لاک ڈائون کے تحت سیل کردئیے گئے۔محکمہ صحت نے بتایا کہ صوبے کے تمام
اضلاع مائیکرو اسمارٹ لاک ڈائون میں شامل ہیں جبکہ 7295افراد کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔اسمارٹ لاک ڈائون والے علاقوں میں 1235 افراد کرونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔محکمہ صحت پنجاب نے بتایا ہے کہ راولپنڈی کے 123 مقامات کو سیل کردیا گیا ہے جبکہ فیصل آباد اور گجرات میں 42 42، گوجرانوالہ، حافظ آباد اور جھنگ میں40،40مقامات شامل ہیں۔ساہیوال 12، سرگودھا24، شیخوپورہ 5، ٹوبہ ٹیک سنگھ 11اور وہاڑی میں 3مقامات اسمارٹ لاک ڈان میں شامل ہیں۔اٹک اورچینوٹ میں دو دو،بہاولپور میں 12،بہاولنگر،بھکراورچکوال میں ایک ایک مقام لاک ڈائون میں شامل ہے۔جہلم میں ایک، لاہور، لیہ قصور دو ، خانیوال اور خوشاب میں تین ،تین مقامات سیل ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ لودھراں ایک،منڈی بہاالدین میں 12، میانوالی 5، ملتان 26، مظفر گڑھ 2، ننکانہ صاحب 23 مقامات سیل کئے گئے ہیں۔رحیم یار خان اور نارروال 2، اوکاڑہ 5، پاکپتن اور راجن پور ایک ایک شامل ہے۔محکمہ صحت پنجاب نے بتایا ہے کہ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈائون کا اطلاق 14 دن کے لیے ہوگا اور اس دوران مثبت کیس والے گھر کو سیل کیا جائے گا۔