پیپلزپارٹی کا  وفاقی حکومت کیخلاف دھرنے کااعلان

30  ستمبر‬‮  2020

کراچی (آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی نے سوئی گیس اور بجلی کی خود ساختہ لوڈ شیڈنگ کو وفاقی حکومت کی آئین شکنی اورکھلی ناانصافی قراردیتے ہوئے کراچی میں دھرنا دینے کا اعلان کردیا ہے پیپلزپارٹی کراچی ڈویڑن کے صدرصوبائی وزیرسعید غنی دیگررہنماؤں کا کہنا ہے کہ سوئی گیس کی 70 فیصد پیداوار  دینے والے سندھ  کو گیس سے محروم کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے،

وفاقی حکومت سندھ کے آئینی حقوق غصب کررہی ہے،وفاقی حکومت کی سندھ دشمنی کی وجہ سے کراچی میں صنعتیں بند اورلوگ بیروزگارہورہے ہیں،انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم نے ایک وزارت کی خاطرکراچی کے حقوق پرسودی بازی کرلی ہے،بحرانوں پربحرانوں کوجنم دینے والے عمران خان کی حکومت فرشتوں کی حکومت ہے جنہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے تحت سوئی گیس اوربجلی کی خود ساختہ لوڈ شیڈنگ اوروفاقی حکومت کی جانب سے کراچی کے عوام، تاجر، کاروباری طبقہ ،صنعت کاروں کے معاشی قتل عام کے خلاف سوئی سدرن گیس ہیڈآفس کراچی کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مظاہرے سے پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے سیکریٹری جنرل وقارمہدی،کراچی کے سیکریٹری جنرل جاوید ناگوری اورصوبائی وزیرشہلارضا نے بھی خطاب کیا۔مظاہرے میں پیپلزپارٹی کراچی کے رہنماؤں راجہ رزاق ، مرزامقبول،جاوید نایاب لغاری،سردارخان،امان اللہ محسود،ذوالفقارقائمخانی،آصف خان، شکیل چودھری،ایم این اے ڈاکٹرشایہ رحمانی،اقبال ساند،ظفرصدیقی،خلیل ہوت،ساجد جوکھیو،سلیم بلوچ ، علی احمد،لالہ رحیم سمیت پارٹی عہدیداروں اورورکرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ صوبائی وزیرسعید غنی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گیس پیدا کرنے والے سندھ کے دارالحکومت کراچی میں سوئی گیس کی فراہمی بری طرح متاثرہونے سے لوگوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے، گیس کی

قلت کا بہانہ بنا کر کے الیکٹرک  نے 12 سے 15 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کرکے کراچی میں صنعتوں کا پیہہ جام کردیا ہے انہوں نے کہاکہ سوئی گیس کی 70 فیصد پیداوار  دینے والے سندھ  کو گیس سے محروم کرنا آئین کی خلاف ورزی اور کھلی ناانصافی ہے وفاقی حکومت کی سندھ دشمنی کی وجہ سے کراچی میں لوگ بیروزگارہورہے ہیں ،وفاقی حکومت سندھ کے آئینی حقوق غصب کررہی ہے۔

سعید غنی نے کہاکہ عمران خان کی حکومت فرشتوں کی حکومت ہے جنہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے،حکومت گیس کی قیمت بڑھانے کے باوجود عوام کو سہولت فراہم کرنے میں ناکام ہے ،کراچی کے لیے بجلی کی قیمتوں  میں اضافہ کھلی دشمنی ہے۔ انہوں نے کہاکہ چینی تحقیقاتی  کمیشن  کی رپورٹ میں ثابت ہوگیا کہ وزیراعظم اوربوزدار اس میں ملوث ہیں، بلاول بھٹو کو نوٹس بھجوانے والے بتائیں کہ

جہانگیر ترین کی کرپشن پر عمران خان کو کب نوٹس ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت  نے قرض لینے میں پچھلی حکومتوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے،نالائقوں کی حکومت نے 12 کھرب کا قرضہ لیا ہے ،عوام دشمن حکومت نے بحرانی کیفیت پیدا کرکے غریبوں کے لیے جینا مشکل کردیا ہے۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں بجلی اورگیس پرسیاست کرنے اورمصنوعی مظاہرے کرنے والے بے نقاب ہوگئے ہیں

،کے الیکٹرک کے عارف نقوی نے تحریک انصاف کے لیے فنڈنگ کی ہے جہانگیرترین طرح ان کے خلاف حکومت کبھی کارروائی نہیں کرے گی۔سعید غنی نے کہاکہ پیپلزپارٹی کوکراچی میں مینڈیٹ کا طعنہ دینے والے بتائیں کہ سندھ میں منڈیٹ نہ رکھنے والی تحریک انصاف کوسندھ پرحکمران کا حق کیسے حاصل ہے،سلیکٹیڈ وزیراعظم ایم کیوایم کا بیانہ دہرا رہاہے کہ پیپلزپارٹی کوکراچی پر

حکمرانی کا حق نہیں ہے۔کیا تحریک انصاف کوسندھ میں مینڈیٹ ملا ہے کہ وہ سندھ پرحکمرانی کا خواب دیکھ رہے ہیں، نفرتوں کی سیاست کو فروغ  دینے والے اپنے مقاصد میں ناکام ہونگے۔عوام دشمن حکومت گیس اور بجلی کے نرخوں میں اضافہ کے باوجود عوام کوسہولت فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں نے ایسا وزیراعظم کبھی نہیں دیکھا جسے کسی کی فکرہی نہیں ہے

،وزیراعظم نے صرف سندھ نہیں بلکہ باقی صوبوں اوراپنے حلقہ انتخاب میانوالی کوبھی نظراندازکردیا ہے۔پیپلزپارٹی سندھ کے سیکریٹری جنرل وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی وقارمہدی نے کہاکہ سب سے زیادہ گیس کی پیداوارکے باوجود وفاقی حکومت سندھ کو گیس سے محروم کررہی ہے،کیالیکٹرک بجلی فراہم نہیں کررہی ہے انہوں نے کہاکہ اگر گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ  ختم نہ کی گئی

تو سوئی گیس اور کے الیکٹرک ہیڈآفس پر دھرنے دیں گے۔پیپلزپارٹی کراچی کے سیکریٹری جنرل جاوید ناگوری نے کہاکہ وفاقی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے کراچی کے لوگ اذیت میں ہیں، بجلی گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف یہ تحریک کراچی بھر میں پھیل جائے گی۔ پیپلزپارٹی کی رہنما صوبائی وزیرشہلا رضا نے کہاکہ آٹا چینی بجلی گیس، دواؤں کا بحران ہے،موجودہ حکومت ناکام ہوگئی ہے،

وزیراعظم ملک کو بحرانوں میں مبتلا کرنے پر اپنانام عمران نیازی کی بجائے بحران خان رکھ لیں۔انہوں نے کہاکہ دوسال میں تو بچہ بھی چلنا شروع کردیتا ہے مگر موجودہ حکومت ابھی تک اپنے پاؤں پرکھڑی نہیں ہوسکی ہے اور مسائل کے حل میں ناکام ہوگئی ہے۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں بجلی اورگیس پرمظاہرے کرنے والوں نے اگلے دن معافی مانگ لی،

ایم کیوایم ایک وزارت کی خاطر کراچی کے حقوق کا سودا کرلیا ہے۔مظاہرے کے اختتام پرپیپلزپارٹی  کراچی ڈویڑن کی طرف سے کراچی میں گیس کی قلت کے خلاف احتجاجی یادداشت سوئی سدرن گیس ہیڈ آفس میں حکام کے حوالے کی گئی۔احتجاجی یادداشت میں سندھ میں گیس کی فراہمی مکمل بحال کرنے اور آئین پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…