اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پریس کانفر نس کے دوران صحافی نے مریم نواز سے شیخ رشید کے دس سوالوں سے متعلق سوال کیا جس پر ردعمل دیتے ہوئے سابق وزیراعظم کی صاحبزادی کا کہنا تھا کہ میں ان دس سوالوں کو مذاق سمجھتی ہوں اور جس نے کیے ہیں وہ بھی مذاق ہے۔
ان پر میں کوئی جواب دینا انہیں آئی لائٹ کرنے والی بات جو کہ وہ DESERVE نہیں کرتے ۔ انہوں نے صحافی کو مخاطب ہوتے کہا کہ میں اس قسم کے لغو اور بیہودہ باتوں کا جواب دینا پسند نہیں کرتی ۔قبل ازیں مریم نواز نے پریس کانفر نس کے دوران کہا ہے کہ میرے نہیں خیال کہ عمران خان سے زیادہ کسی نے اداروں کو بدنام کیا ہے بلکہ اپنے سیاسی کھیل کے لیے استعمال کیا ہے، لہذا اب یہ سوچنا پڑے گا کہ مسلم لیگ (ن)صرف شہباز شریف نہیں بلکہ وہ 22 کروڑ عوام کی ترجمانی کرتی ہے۔مریم نواز کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے کارکنان اور عوام اس سب پر نظر رکھے ہوئے ہیں، اگر عمران خان کو اسی طرح سپورٹ کیا جاتا رہا اور ملک کو اسی طرح اندھیروں رکھا جاتا رہا تو یہ بات مسلم لیگ (ن)کے ہاتھ سے بھی باہر چلی جائے گی۔اے پی سی کے ایجنڈے پر عملدرآمد سے متعلق انہوں نے کہا کہ چاہے شہباز شریف، مریم نواز یا مسلم لیگ(ن)کے شیروں کو گرفتار کریں یہ تحریک رکنے والی نہیں، یہ تحریک پورے جذبے کے ساتھ چلے گی۔