اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )لاہورہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں شہبازشریف کی عبوری ضمانت کی درخواست کو مستردکردیاجس کے بعد صدر ن لیگ شہباز شریف کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔شہباز شریف نے گرفتاری سے قبل کہا تھا کہ ن لیگ اورپیپلزپارٹی دونوں تیار ہیں،جب وقت آیا تو اسمبلیوں سے مستعفی ہونے میں دیر نہیں لگائیں گے۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات کا مکمل
یقین ہے کہ وزیراعظم عمران خان میری گرفتاری چاہتے ہیں ، تمام سیاسی پارٹیوں کا اس بات پر اتفاق ہو چکا ہے کہ آئندہ الیکشن شفاف ہونے چاہیے ۔واضح رہے کہ عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں شہبازشریف کی عبوری ضمانت میں 24 ستمبر تک توسیع کی تھی۔گزشتہ دنوں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہبازشریف نے الزام عائد کیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان انہیں گرفتار کرانا چاہتے ہیں۔