اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا صرف یہ قصور ہے کہ اس نے نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑا۔ اس نے جیل جانے کو ترجیح دی مگر اپنے بھائی کو ساتھ کھڑا رہا۔ یہ انتقامی احتساب نواز شریف اور اس کے ساتھیوں کا حوصلہ پست نہیں کر سکتے۔
اب وہ وقت دور نہیں جب اس حکومت اور ان کو لانے والوں کا احتساب عوام کرے گی۔جبکہ ملک محمد اشرف ،عمر اسلم ،علی اکبرسمیت متعدد رہنمائوں نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری پر سیاسی رہنمائوں کا ردعمل دیا ہے،سیاسی رہنمائوں نے گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے نیب نیازی گٹھ جوڑ قرار دیا ہے۔