اتوار‬‮ ، 22 مارچ‬‮ 2026 

ڈان لیکس کے پیچھے کون تھا؟ نوازشریف نے اب اعتراف کیا ہے تو پہلے انکار کیوں کیا تھا؟نوازشریف نے بیرون ملک سے مودی کو جتنی کالیں کی ان کی تعداد اور ایجنڈا کیا تھا؟سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والے لوگوں کو پنجاب ہائوس میں ناشتہ کس نے دیا؟ن لیگ کے سابق رہنما کے چبھتے سوالات کی بوچھاڑ

datetime 27  ستمبر‬‮  2020 |

کراچی (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے قائد نواز شریف سے 10سوالوں کے جواب مانگ لیے۔ شیخ رشید نے جواب کیلئے سابق وزیر اعظم کو دو روز کی مہلت دی ہے البتہ یہ نہیں بتایا کہ پیر کو مہلت ختم ہونے پر کیا کریں گے۔ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے میاں نوازشریف سے جو دس سوالات پوچھے ہیں وہ ان کے

پہلے دور حکومت سے لے کر اس وقت تک کے ہیں۔ شیخ رشید کا پہلا سوال: نوازشریف نے اسامہ بن لادن سے کتنی ملاقاتیں کیں اور بطور چندہ کتنی رقم لی؟ دوسرا سوال: خبر ایجنسی کو اجمل قصاب کے گھر کا پتہ کس نے بتایا اور اجمل قصاب کی معلومات کس نے بھارت کو فراہم کیں؟ تیسرا سوال: نوازشریف بیرون ملک جاکر دشمن ملک کے سربراہ مودی کو فون کیوں کرتے تھے؟ کیاانہیں پاکستان سے مودی کو فون کرنے میں یہ خطرہ تھا کہ ملکی سلامتی کیخلاف باتیں افشا ہو جائیں گی؟ چوتھا سوال: نوازشریف نے بیرون ملک سے مودی کو جتنی کالیں کی ان کی تعداد اور ایجنڈا کیا تھا؟ پانچواں سوال:سپریم کورٹ پر حملے کے لیے لوگوں کو لاہور سے اسلام آباد پہنچانے کے لیے بسوں کا انتظام کس نے کیا؟ ان لوگوں کو پنجاب ہائوس میں ناشتہ کس نے دیا؟ چھٹا سوال:وہ کون لیڈرہے جو عدالت پیشی کے لیے کورونا کا بہانہ کرتا ہے اور ملکی سلامتی کے اداروں کیخلاف طویل تقریریں کرتا ہے؟ ساتواں سوال: ڈان لیکس کے پیچھے کون تھا؟ نوازشریف نے اب اعتراف کیا ہے تو پہلے انکار کیوں کیا تھا؟ آٹھواں سوال:نوازشریف نے2013کے الیکشن میں کتنی رقم خرچ کی ؟ الیکشن کے لیے سیف الرحمان نے قطر سے کتنی رقم بھیجی؟ نواں سوال:مریم نواز کی نیب پیشی پر پتھراؤ کی منصوبہ بندی لندن میں کتنے دن میں ہوئی ؟ پتھروں کے تھیلوں کی وڈیو نشر ہونے سے روکنے کے لیے ٹی وی چینلز کو کتنے فون کیے گئے؟ دسواں سوال: بینظیر کی کردارکشی کے لیے حسین حقانی نے پیٹرگیرتھ کے جعلی خط پر جعلی دستخط کس کے کہنے پر کیے؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…