ہفتہ‬‮ ، 11 اپریل‬‮ 2026 

سعودی عرب میں کام کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے اہم خبر  سعودی حکام نے اگلے ماہ بڑی خوشخبری سنانے کا اعلان کر دیا

datetime 23  ستمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے بدھ کو سعودی نائب وزیر برائے انسانی وسائل عبداللہ بن نصیر ابو السانی سے ویڈیو لنک رابطہ کیا ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری نے سعودی عرب جانیوالے مسافروں کو ٹکٹ کے حصول میں مشکلات، محدود پروازوں کی وجہ سے

ایئر لائنز میں نشستوں کی عدم دستیابی اور کرایوں میں اضافہ جیسے معاملات اٹھائے۔ انہوں نے ویزا کی میعاد کی تاریخ 30 اکتوبر 2020ء تک بڑھانے، ایئر لائنز کو مزید فلائٹس کی اجازت دینے کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ پروازوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے کرایوں میں اضافہ ہوا ہے، کام کرنے والے کارکنوں کا بہت دباؤ ہے جو واپس سعودی عرب جانا چاہتے ہیں۔ زلفی بخاری نے کہا کہ پروازوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے سعودیہ میں کام کرنے والے چٹھی پر آے پاکستانی پھنس چکے ہیں، سعودی ایئر کیریئر اور پی آئی اے دونوں کی پروازوں میں اضافہ کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اقامے کی مدت میں کم ازکم ایک ماہ کی توسیع کی جائے، سعودیہ میں ملازمت میں تبدیلی کرنے کے عمل کو بھی آسان بنانا مفید ہوگا۔ اس موقع پر سعودی نائب وزیر برائے انسانی وسائل عبدللہ بن نصیر ابو السانی نے ہفتہ وار مشترکہ وزارتی اجلاس میں پروازوں اور اقاموں کا معاملہ اٹھانے کا وعدہ کیا۔ سعودی وزیر نے کہا کہ سعودی وزارت تجارت، داخلہ اور انسانی وسائل کی آیندہ مشترکہ کمیٹی میں معاملہ پیش کریں گے، 25 فیصد نشستیں خالی چھوڑنے کی وجہ سے بھی پروازوں پر بوجھ ہے۔ اس پالیسی پر نظرثانی کر رہے ہیں، جلد تمام نشستوں پر مسافروں کو آنے کی اجازت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ریکارڈ کا جائزہ لے کر اقاموں کی میعاد کو بڑھانے کا فیصلہ بھی اجلاس میں پیش کریں گے۔ معاون خصوصی زلفی بخاری نے سعودی نائب وزیر کو سعودی قومی دن کی بھی مبارکباد بھی دی جس کا سعودی وزیر نے اظہار خیر مقدم کیا۔ سعودی وزیر نے کہا کہ اگلے ماہ

پاکستان کو لیبر لاء میں ترمیم کی ایک بڑی خوشخبری دیں گے۔ دوسری جانب  وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری نے متحدہ عرب امارات کے وزیر نصیر بن الثانی سے ملاقات کی۔ یو اے ای وزیر نے زلفی بخاری کا پرتپاک استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل پر مشاورت اور بے روزگار پاکستانی مزدوروں کی

ملازمتوں پر دوبارہ بحالی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں پاکستانی لیبر کی محفوظ وطن واپسی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر نے بے روزگار پاکستانیوں کے معاملہ پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ دونوں ملکوں کے درمیان بین الوزارتی تعلقات مزید مضبوط کرنے پراتفاق کیا گیا۔ ملاقات کے دوران زلفی بخاری نے پاکستان سے

بروقت تعاون پر یواے ای وزیر کے ساتھ اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دینے پر یو اے ای کا شکریہ اداکرتے ہیں۔ نصیر بن ثانی نے کہا کہ پاکستان برادر ملک ہے، تعلقات کو مزید مضبوط بنایاجائے گا، پاکستانی لیبر کا تحفظ اور روزگار کو یقینی بنایا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…