جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

پی آئی اے کے پاس صرف29جہاز ، ایک جہاز کیلئے کتنے سو ملازمین ہیں؟ اربوں کی تنخواہیں، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 23  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن کو بتایا گیا کہ پی آئی اے کے پاس صرف29جہاز ہیں جبکہ ملازمین کی تعداد 14500ہے، تناسب کے لحاظ سے 500ملازمین ایک جہاز کے لئے بنتے ہیں،ان ملازمین کی سالانہ تنخواہ 24ارب 80کروڑ بنتی ہے، کمیٹی نے نیو اسلام آباد ائیرپورٹ میں ہونے والی کرپشن کے معاملے پر فوری طور پر جے آئی ٹی بنانے کی سفارش کر دی ہے،

کمیٹی نے پی آئی اے میں ایک خاتون کو ہراساں کرنے کے معاملے پر ان کیمرہ بریفنگ لی۔ کمیٹی کا اجلاس سینیٹر مشاہد اللہ خان کی سربراہی میں پارلیمنٹ میں منعقد ہوا۔ چئیرمین کمیٹی نے کہا کہ فرض کریں کہ پی آئی اے کے پائلٹس کے لائسنس جعلی نہیں تھے لیکن وزیرہوابازی نے توبیان دے دیا تھا اور وزیراعظم نے بھی تائید کی ہے۔انہوں نے کہا کہ جن ممالک کی طرف سے پی آئی اے پر پابندی لگائی گئی ہے ان سے کہا جائے کہ خود آکرہمارے پائلٹس کا معیار چیک کر لیں۔ سی ای او پی آئی اے نے کمیٹی کو بتایا کہ گزشتہ ہفتے پی آئی اے کا آڈٹ مکمل ہوا ہے۔پی آئی اے میں اصلاحات سے آئندہ دو سالوں میں اپنے پائوں پر کھڑا ہونے کی توقع ہے۔ پی آئی اے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ پی آٗی اے کے 14500ملازمین ہیں جبکہ ان کے پاس 29جہاز ہیں۔ فی جہاز 500ملازمین بنتے ہیں جن کی ماہانہ تنخواہ 2ارب 6کروڑ روپے ہیں۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ قطر ائیرلائن کے پاس 240جہاز ہیں جبکہ ان کے ملازمین کی تعداد 32000ہے اور فی جہاز 133ملازمین بنتے ہیں۔ ایمریٹس کے پاس 269جہاز ہیں اس کے 62356ملازمین ہیں فی جہاز 231ملازمین بنتے ہیں۔ ترکش ائیرلائنز کے 329جہاز ہیں، 31000ملازمین ہیں، 94ملازمین فی جہاز بنتے ہیںَ۔ اتحاد ائیرلائنز کے 102جہاز ملازمین کی تعداد 21500 ہے۔ فی جہاز 211ملازمین بنتے ہیں جبکہ پی آئی اے کے پاس 29جہاز 14500ملازمین اور

فی جہاز 500ملازمین بنتے ہیں ان کی سالانہ تنخواہ 24ارب80کروڑ روپے ہے۔ رضاکارانہ کام کرنے والے 3200ملازمین ہیں۔ ان ملازمین کے لئے 10ارب 57کروڑ روپے کا منصوبہ ہے۔ان کی سالانہ تنخواہ 4ارب 2کروڑ روپے ہے۔کمیٹی کو نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی، کمیٹی نے جے آئی ٹی بنانے کی سفارش

کر دی۔سینیٹر نعمان وزیر نے کہاکہ سیرین ائیرلائنز میں کام کرنے والا ایک پائلٹ جس کو سول ایوی ایشن کیطرف سے کہا گیا کہ عید کے دن آپ نے ٹیسٹ دیا ہے اور اس کا پتہ خضدار کا لکھا ہوا تھا جبکہ اس نے کہا کہ عید والے دن ٹیسٹ دیا تھا اور نہ میرا پتہ خضدار کا ہے میں کراچی کا رہنے والا ہوں۔ یہ حالت ہے سول ایوی ایشن کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…