گوجرخان(آ ن لائن) گاؤں کے افراد کی فصل خراب کرنے اورکھیتوں میں گندگی گرانے سے منع کرنے پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے محافظ کے بھتیجے کے ساتھیوں سمیت گاؤں کے دو افراد پر بے رحمانہ زدو کوب کے تیسرے روز بھی
پولیس کی جانب سے کاروائی کی بجائے لولی پاپ دینے اور الٹا زخمی مدعی ہی کو پولیس چوکی کے طواف پر مجبور کر دینے کے بعد مقدمہ میں پھانسنے کو کوشش پر مشتعل افراد کا گوجرخان پریس کلب کے باہر شدید احتجا ج کے بعد اچانک GTروڈ کا علامتی بلاکیج، دریالہ سہگن کے بیسیوں افراد کا پولیس وڈاکٹرزکے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے 24 گھنٹے میں انصاف مہیانہ ہونے کی صورت میں دوبارہ جی ٹی روڈ بلاک کرنے اور تھانہ گوجرخان کے سامنے تا دم مرگ بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان کر دیا، محمدظہیر ولدمحمد نذیر نامی شخص کے مطابق اس کے سر پر بارہ ٹانکے لگے،قاضیاں پولیس چوکی کو تحریری درخواست دینے کے باوجود پولیس چکر دینے میں مصروف ہے۔