پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

آرمی چیف کو فون کیا تو انہوں نے مجھے کیا جواب دیا تھا خواجہ آصف نے عسکری قیادت سے ملاقات کا احوال بتادیا

datetime 23  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عسکری قیادت سے ملاقات میں الیکشن میں دھاندلی کے ذکرپر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مجھ سے کہاکہ میں نے اُنہیں الیکشن سے پہلے فون کیا تھا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے ایک پروگرام میں

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عسکری قیادت سے میٹنگ میں قومی احتساب بیورو (نیب) یا نیب آرڈننس پر کوئی بات نہیں ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ میٹنگ سے ایک روز قبل فون آیا کہ آرمی چیف گلگت بلتستان پرمیٹنگ چاہتے ہیں اور میٹنگ کیلئے پارلیمانی پارٹیز کو بلایاگیا ہے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کوئی پارٹی بھی میٹنگ سے غیرحاضر نہیں تھی، شیری رحمان نے معاملہ اٹھایا کہ وزیر اعظم عمران خان بھارت کے حملے پر ہوئی میٹنگ میں بھی نہیں آئے تھے اور آج بھی میٹنگ میں وہ نہیں آئے، شیری رحمان نے کہا پانچواں صوبہ بنایا جا رہا ہے، اہم آئینی معاملہ ہے، اس معاملے پر وزیراعظم کی شرکت ضروری تھی۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ الیکشن میں دھاندلی کے ذکرپر آرمی چیف نے مجھ سے کہاکہ میں نے انہیں الیکشن سے پہلےفون کیا تھا، آرمی چیف نے محفل میں بتایا کہ انہوں نے مجھے کہا تھا سب ٹھیک ہوگا۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ میں نے آرمی چیف سےکہاتھا کہ رزلٹ فارم 45 کے بجائے سفید کاغذوں پر دیے جارہے ہیں اور بڑے پیمانے پر دھاندلی ہو رہی ہے جس پر آرمی چیف نے مجھ سے کہاکہ آپ فکرنہ کریں، سب ٹھیک ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ میٹنگ میں آرمی چیف نے کہاکہ گلگت بلتستان بہت اہم مسئلہ ہے، گلگت بلتستان سی پیک کا دہانہ ہے لہٰذا ہمیں گلگت بلتستان کے مسئلے کو فوری حل کرنا چاہیے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ فیصل واوڈا کے ہاتھ صاف نہیں، ان کا اپنا دامن داغدار ہے جب کہ وزیر اعظم عمران خان کی کارکردگی مائنس ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…