پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نوازشریف کی طرف سے اپنی ہی فوج کے خلاف بیانات ،سابق وزیراعظم کا آنے والا وقت کس جیسا ہو سکتا ہے ؟ پرویز الہٰی نے مستقبل کا نقشہ کھینچ دیا

datetime 22  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ فوج پاکستان کی سلامتی اور استحکام کی ضامن ہے، نوازشریف کی ڈان لیکس والی ٹیم پارٹی پر حاوی ہے۔ انہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہمسلم لیگ (ن) کے قائد بھارت کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں، فوج آئینی ادارہ ہے

اور اس آئینی حیثیت میں وہ حکومت کے ساتھ جو تعاون کرتا ہے وہ بھی آئینی عمل ہے، نوازشریف اس آئینی عمل کی مخالفت کر کے آئین شکنی کے مرتکب ہوئے ہیں جو قابل افسوس بھی ہے اور قابل مذمت بھی۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف ہر وہ کام نہ کریں جو الطاف حسین کرتے رہے ہیں، الطاف حسین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے وہ ان کا انجام بھی اپنے ذہن میں رکھیں، آج الطاف حسین قومی سیاست میں ماضی کا قصہ بن چکے ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ابھی کچھ ہی دن پہلے آرمی چیف نے بھارت کے خطرناک عزائم کو بھانپتے ہوئے پاک فوج کو بھی جنگی تیاریاں تیز کرنے کا حکم دیا تھا اور عین اس دوران نوازشریف کی طرف سے اپنی ہی فوج کے خلاف اعلان جنگ ملک دشمنی کی بدترین مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ذرائع ابلاغ نے نوازشریف کے فوج دشمن بیان پر جس طرح شادیانے بجائے ہیں اور ان کو ہاتھوں ہاتھ لیا ہے اس سے ثابت ہوگیا ہے کہ ماضی کی طرح آج بھی وہ بھارت کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں، نوازشریف کو آج کشمیریوں کی بھی یاد آ گئی ہے حالانکہ جب وہ وزیراعظم تھے اور بھارت روزانہ کنٹرول لائن پر بمباری کر کے بے گناہ کشمیریوں کو شہید کر رہا تھا تو نوازشریف نریندر مودی کے ساتھ پگڑیاں بدل رہے تھے اور اس کے گھر والوں کو ساڑھیاں بھجوا رہے تھے جبکہ فوج کنٹرول لائن پر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہی تھی۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…