اسلام آباد (این این آئی)سی ڈی اے ورکر ویلفیئر فنڈ کیس میں احتساب عدالت کے باہر سے نیب نے ملزم افتخار رحیم کو گرفتار کر لیا،افتخار رحیم سابق سیکرٹری ورکر ویلفیئر فنڈ ہیں ،احتساب عدالت کے باہر سے نیب نے ملزم کو حراست میں لے لیا، ملزم افتخار رحیم ورکر ویلفیئر فنڈ نیب ریفرنس میں نامزد ملزم ہیں۔