ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

اسرائیل کیساتھ تعلقات پر شاہ سلمان اور ولی عہد میں اختلافات جبکہ شاہی خاندان میں پھوٹ پڑگئی ہے، امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 21  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کیساتھ سفارتی روابط قائم کرنے کا معاملے پر سعودی کنگ شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے مابین اختلافات کا باعث بن گیا۔امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہ سلمان اسرائیل کے بائیکاٹ اور خودمختاری فلسطینی ریاست کے

حامی جبکہ ولی عہدمحمد بن سلمان اسرائیل کیساتھ تجارتی روابط اور ایران کے خلاف اس سے اتحاد قائم کرنا چاہتے ہیں۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق اخبار کی رپورٹ کے مطابق 13 اگست کو جب صدر ٹرمپ نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین معمول کے سفارتی روابط کے معاہدے کا اعلان کیا، تو شاہ سلمان اور ان کے مشیر سخت حیران ہوئے ،مگر شہزادہ محمد بن سلمان کو بالکل حیرت نہ ہوئی۔امن معاہدے پر نالاں شاہ سلمان نے وزارت خارجہ کو حکم دیا کہ امن معاہدہ کا ذکر کئے بغیر فلسطینی ریاست کے قیام سے متعلق سعودی عزم کے بارے میں بیان جاری کریں ۔شہزادہ ترکی الفیصل نے اپنے آرٹیکل میں لکھا کہ تحدہ عرب امارات کی پیروی کرنیوالی عرب ریاستوں کو ایک قیمت کا مطالبہ کرنا چاہیے ، جوکہ بھاری قیمت ہونی چاہیے۔سعودی وزارت اطلاعات نے اس آرٹیکل پر تبصرے کی درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا۔ رپورٹ کے مطابق حکمران سعودی خاندان میں اسرائیل کیساتھ روابط پر بڑھتی کشیدگی سے لگتا ہے کہ اس حوالے سعودی موقف توقع سے پہلے تبدیل ہو سکتا ہے، تاہم اس کے نتیجے میں خطے میں شورش مزید بڑھ جائیگی۔دو قریبی مشیروں کے مطابق ولی عہد اسرائیل کیساتھ امن ڈیل کرنا چاہتے ہیں مگر جانتے ہیں کہ شاہ سلمان کی زندگی میں ایسا ممکن نہیں۔ انہوں نے مقامی میڈیا کی ہدایات جاری کی ہیں کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین کے امن معاہدوں کو کھل کر کوریج دیں، انہیں تاریخی اور واجب التعظیم قرار دیتے ہوئے ان کا دفاع کریں۔شہزادہ محمد بن سلمان کی حکمت عملی سے آگاہ ایک سعودی مشیر نے بتایا کہ وہ حالات کا جائزہ اور اپنے بادشاہ بننے کے بعد جو کچھ ہو گا، اس کیلئے سعودی شہریوں کو تیار کر رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…