سی سی پی او لاہور نے مدد اور رہنمائی نہ کرنے  پر ایک اور ہیڈ کانسٹیبل کو سخت ترین سزا سنا دی

20  ستمبر‬‮  2020

لاہور (این این آئی) سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ نے مدد اور راہنمائی نہ کرنے پر ایک اور ہیڈ کانسٹیبل کو گرفتار کروا دیا،ہیڈ کانسٹیبل بلال کیخلاف تھانہ کاہنہ میں مقدمہ درج کرلیاگیا ۔ بتا یا گیا ہے کہ سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے صبح سویرے پولیس ریسپانس چیک کرنے کیلئے

ہیلپ لائن 15 پر کال کی، سی سی پی او لاہور نے ہیلپ لائن 15 پر عام شہری بن کر فرضی کال کرکے مدد مانگی،چوکی ہلوکی کی پٹرولنگ گاڑی پر موجود ہیڈ کانسٹیبل نے مدد کی بجائے تھانہ کاہنہ رابطہ کرنے کی ہدایت کی۔سی سی پی او لاہور نے ہیڈ کانسٹیبل سے راہنمائی کیلئے رنگ روڈ ہیلپ لائن اور تھانہ کاہنہ کے نمبرز بھی مانگے، پٹرولنگ گاڑی پر موجود ہیڈ کانسٹیبل بلال نے مدد اور راہنمائی کی بجائے دوبارہ 15 پر کال کرکے نمبرز لینے کا مشورہ دیا۔ڈیوٹی پر موجود اہلکار کی طرف سے بے حسی کا مظاہرہ کیا گیا۔ سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے مدد اور گائیڈ نہ کرنے پر ہیڈ کانسٹیبل بلال کو حوالات میں بند کروا دیا، مقدمہ بھی درج کرلیاگیا ۔ سی سی پی او لاہور عمر شیخ کا کہنا تھاکہ پولیس کا ہے فرض، مدد آپ کی” کے نعرہ کو یقینی بنائیں، شہریوں کی بروقت دادرسی نہ کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جارہا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…