لاہور موٹر وے کیس کا مرکزی ملز م عابدتاحال گرفت میںنہ آ سکا ،دائرہ کار دیگرصوبوں تک بڑھا دیا گیا ،پولیس نے ماہرین سے ملزم کے سات خاکے تیار کر اکے تفتیشی ٹیموں کو دیدئیے

18  ستمبر‬‮  2020

لاہور(این این این آئی)لاہور سیالکوٹ موٹر وے متاثرہ خاتون کیس کا مرکزی ملز م عابدملہی تاحال پولیس کی گرفت میںنہ آ سکا ،ملزم کی گرفتاری کیلئے دائرہ کار دیگرصوبوں تک بڑھا دیا گیا ،ملزم کے ڈاڑھی، مونچھوں،کلین شیو سمیت سات مختلف خاکے بنا کر تفتیشی ٹیموں کو دیدئیے گئے۔ذرائع کے مطابق آخری بار قصور کے علاقہ راجہ جنگ میں پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہونے

والے مرکزی ملزم عابد ملہی کی تاحال نئی لوکیشن ٹریس نہیں ہو سکی تاہم اس کے باوجود پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ملزم کی گرفتاری کے لئے سر توڑ کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب پولیس نے مرکزی ملزم عابد کی گرفتاری کیلئے دائرہ کار دیگرصوبوں تک بڑھاتے ہوئے دوسرے صوبوں سے رابطہ کرلیا ہے اور ملزم کی تفصیلات شیئرکردیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس نے صوبے کے داخلی وخارجی راستوں پر ناکہ بندی کے احکامات کردئیے ہیں جبکہ ملزم عابد کی گرفتاری کے لئے ٹیموں کے مختلف شہروں میں بھی رابطے جاری ہے۔دوسری جانب پولیس کی جانب سے زیر حراست افراد سے بازپرس کا عمل جاری ہے جبکہ سادہ کپڑوں میں مزارات پر بھی اہلکار تعینات کردئیے گئے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ پولیس نے ماہرین سے ملزم کے سات خاکے تیار کرا لئے ہیں جس کے مطابق ملزم ڈاڑھی، مونچھوں اور کلین شیو ہو سکتا ہے جبکہ ماہرین نے دیگر خاکے بھی تیار کئے ہیں جنہیں تفتیش پر مامور ٹیموں کو فراہم کر دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…