اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

حکومت کی شفاف ترین پالیسیوں کا ثمر، قومی خزانے کو 300کروڑ سے زائد کا فائدہ ، بولی میں اربوں روپے کی بچت کی نئی مثال قائم

datetime 18  ستمبر‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی ) وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی قیادت میں پنجاب حکومت کا ایک اور مثالی اقدام،بزدار حکومت کی شفاف ترین پالیسیوں سے قومی خزانے کو 300کروڑ سے زائد کا فائدہ ہوا -لاہور میٹرو بس سسٹم کو آپریٹ کرنے کی بولی میں اربوں روپے کی بچت کرکے نئی مثال قائم کردی-سرمایہ کاروں کی جانب سے بزدار حکومت کی شفاف ترین بزنس فرینڈلی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار

کیاہے-وزیراعلی عثمان بزدار کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت کے دور میں لاہور میٹروبس سسٹم کو آپریٹ کرنے کے ٹینڈر میں 304روپے کلومیٹر بولی دی گئی اورموجودہ بولی شہباز شریف کے سابق دور میں دی گئی بولی کے مقابلے میں 20 فیصد کم رہی ہے-کم بولی کے باعث پنجاب حکومت کے خزانے کو3 ارب روپے سے زائد کی بچت ہوئی ہے-کم بولی کے باعث میٹرو بس سروس پر دی جانے والی سبسڈی میں کمی ہو گی او راگر ڈالر کے حساب سے موازانہ کیا جائے تو بزدار حکومت کی بولی سابق حکومت کے مقابلے میں 40فیصد کم بنتی ہے-موجودہ بولی میں فارن کرنسی میں ادائیگی نہیں کرنی کیونکہ سرمایہ کار مقامی ہیں-وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا14واں اجلاس منعقدہوا ،جس میں میٹروبس سروس کے آپریشن اینڈ مینٹیننس کنٹریکٹ کی منظوری دی گئی-کنٹریکٹ حاصل کرنے والی کمپنی یوروتھری بسیں متعارف کرائے گی-اجلاس میں میٹروبس سروس کے سکیورٹی اینڈ سیفٹی سروسز کے کنٹریکٹ کی دوبارہ ٹینڈرنگ کی منظوری دی گئی- اورنج لائن میٹروٹرین کی صفائی کے انتظامات کا کنٹریکٹ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو دینے کی منظوری دی گئی-میٹرو بس سسٹم کی صفائی کے انتظامات بھی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے پاس رہیں گے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ا جلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ

اورنج لائن میٹرو ٹرین جلدآپریشنل ہوگی-پنجاب کابینہ نے میٹرو ٹرین کا کرایہ 40روپے مقر ر کرنے کی منظوری دی ہے-اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ہماری حقیر کاوشیں رنگ لا رہی ہیں۔تحریک انصاف کی حکومت کی شفاف ترین پالیسیوں کے باعث آج 300کروڑ بچائے ہیں کل 300ارب بچائیں گے۔خزانے کو قوم کی امانت سمجھتے ہیں۔اجلاس میں اتھارٹی کے دیگر

امور کاجائزہ لیا گیا- صوبائی وزیرٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی، اراکین صوبائی اسمبلی اعجاز خان، میاں طارق عبداللہ،سعدیہ سہیل رانا،منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی، سیکرٹریز خزانہ، ٹرانسپورٹ،اطلاعات، جنرل منیجر آپریشنز پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اور اتھارٹی کے متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میںلکڑی اور لوہے جیسا فرق…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…