پشاور(این این آئی) بس رپیڈ ٹرانزٹ سروس کی اچانک عارضی طور پر بندش کی وجہ سے شہر کے عوام زلیل و خوار ہوگئے،آمد ورفت میں شدی مشکلات کا سامنا، ایک بار پھر ویگن، مزدے اور منی بسوں کے مختاج ہوگئے تاہم بی آر ٹی کی وجہ
سے کمرشل گاڑیوں میں نمایا کمی کی وجہ سے بے چارے عوام گھنٹوں انتظار کرتے رہے،حکومت سے بی آر ٹی سروس جلدآ ز جلد شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے،تفصیلات کے مطابق بی آرٹی پشاور کے چوتھی بس میں آگ بھڑک اٹھنے کے بعد گزشتہ شب بی آرٹی بس سروس بند کردی جس کی وجہ سے آمدورفت میں شہریوں کومسائل درپیش ہوگئی ہے اورایک بار پھر ویگن، مزدے اور منی بسوں کے مختاج ہوگئے تاہم بی آر ٹی کی وجہ سے کمرشل گاڑیوں میں نمایا کمی کی وجہ سے بے چارے عوام خوار ہو رہے ہیں اور موقع کو غنیمت جان کر پبلک ٹرانسپورٹروں نے پرانے گاڑیوں کو ایک بار پھرسڑکوں پر رواں دواں کردی جبکہ ان گاڑیوں کی کمی کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے شہر کے مختلف بس سٹافوں پر عوام کا جم غفیر ہوتا ہے۔