اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

جج کو تو گھر بھیج دیا گیا مگر اس سے یہ نہیں پوچھا نواز شریف کو سزا کس کے کہنے پر دی ،نواز شریف کو ہی دوبارہ گرفتار کرنیکا حکم دیدیا؟ مریم نواز برس پڑیں

datetime 16  ستمبر‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جج ارشد ملک کو تو گھر بھیج دیا گیا مگر اس سے یہ نہیں پوچھا کہ نواز شریف کو سزا کس کے کہنے پر دی بلکہ نواز شریف کو ہی دوبارہ گرفتار کرنے کا حکم دیدیا؟،نواز شریف کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم اسی مقدمے میں ہے جس میں خود سزا دینے والے جج ارشد نے نواز شریف کی نہ صرف

بے گناہی بلکہ بلیک میلنگ اور دبائو میں زبردستی فیصلہ دلوائے جانے کا اعتراف کیا ہے، جج صاحب کب کے گھر جا چکے ہیں مگر فیصلہ آج بھی جوں کا توں ہے،مجھے بخوبی اندازہ ہے کہ سیاستدانوں کی طرح معزز ججز بھی دبائو میں ہیں ، ان کے فیصلے کہہ رہے ہیں کہ وہ دبائو میں ہیں مگر کیا معزز جج حضرات کو اس قسم کی عدلیہ دشمن واروں کے سامنے دیوار نہیں بن جانا چاہیے ؟ ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ محترم چیف جسٹس صاحب یہ تکلیف دہ سفر کب تمام ہوگا ، نظام انصاف کو اپنے مقام تک پہنچنے کے لئے کتنے بے گناہ قومی رہنمائوں اور آئین ، قانون اور انصاف پر چلنے والے معزز ججوں کی قربانی چاہیے ہو گی ۔اگر ایسا ہی ہے تو کیا یہ سلسلہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس قاضٗ فائز عیسیٰ پر رک جائے گا؟دبائو اور جبر انتظار کرنے سے نہیں ڈٹ کر مزاحمت کرنے سے ختم ہوتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جناب چیف جسٹس صاحب ، کیا آپ اس بیرونی دبائو کے بارے میں عوام کو کچھ بتائیں گے کہ کون انصاف کی راہ میں رکاوٹ بنا ہوا ہے اور کس کے سامنے جج صاحبان بے بس ہیں؟۔اگر معزز جج صاحبان نے آج دبائو کے خلاف سٹینڈ نہ لیا تو یہ سلسلہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ تک نہیں رکے گا بلکہ ہر وہ جج جو آئین اور قانون پر چلے گا ، اس ظلم و انتقام کی زد میں آئے گا۔انہوں نے کہا کہ

جج ارشد ملک کو تو گھر بھیج دیا گیا مگر اس سے یہ نہیں پوچھا کہ نواز شریف کو سزا کس کے کہنے پر دی بلکہ نواز شریف کو ہی دوبارہ گرفتار کرنے کا حکم دیدیا؟۔یاد رہے کہ نواز شریف کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم اسی مقدمے میں ہے جس میں خود سزا دینے والے جج ارشد نے نواز شریف کی نہ صرف بے گناہی بلکہ بلیک میلنگ اور دبائو میں زبردستی فیصلہ دلوائے جانے کا اعتراف کیا ہے ،

جج صاحب کب کے گھر جا چکے ہیں مگر فیصلہ آج بھی جوں کا توں۔انہوں نے کہا کہ مقدمہ تو یہ ہونا چاہیے تھاکہ جج کے اعتراف جرم کے بعد سزا کی کیا حیثیت رہ جاتی ہے؟اگر سزا ہی قائم نہ رہتی ہو تو واپسی کیسی ، گرفتاری کیوں؟۔انہوں نے کہا کہ بتائوکسی ایک کا نام جس کیلئے ایجنسیز پر مشتمل جے آئی ٹی بنی ہو ، جس کیلئے نیب ریفرنسز دائر کرنے کا حکم جاری ہوا ہو، جس کے لئے مانیٹرنگ ججز لگائے گئے

ہوں جس نے بیٹی سمیت عدالتوں میں 150سے زائد پیشیاں بھگتی ہوں؟۔ انہوں نے کہا کہ جو جیل کی کال کوٹھڑی میں جانے کیلئے اپنی سینتالیس سالہ رفیق حیات کو بستر مرگ پر چھوڑ کر اپنی بیٹی کا ہاتھ تھامے ناکردہ جرائم کی سزا کاٹنے وطن واپس آ گیا ہو اور قانون کے آگے پیش ہو گیا ہو ، ایسے ہوتے ہیں مفرور اشتہاری ؟۔مجھے بخوبی اندازہ ہے کہ سیاستدانوں کی طرح معزز ججز بھی دبائو میں ہیں ، ان کے فیصلے کہہ رہے ہیں کہ وہ دبائو میں ہیں مگر کیا معزز جج حضرات کو اس قسم کی عدلیہ دشمن واروں کے سامنے دیوار نہیں بن جانا چاہیے ؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میںلکڑی اور لوہے جیسا فرق…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…