جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

موٹروے کیس کا مرکزی ملزم عابدعلی پولیس کے چھاپے سے 15 منٹ قبل ہی فرار پولیس کو چھاپے سے قبل اطلاع دینے والے مخبرکی تلاش

datetime 15  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق شیخوپورہ کے نواح میں اہم ادارے کی ٹیم جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم عابد علی کی موجودگی کی نشاندہی کر چکی تھی۔گرفتاری قریب تھی کہ ہاتھ ڈالنے سے 15 منٹ قبل عابد علی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔

جس کا اعتراف آئی جی پنجاب نے اگلے روز ہفتے کو کی جانے والی پریس کانفرنس میں بھی کر رہے تھے۔اہم نقطہ یہ ہے کہ فرار سے پہلے ملزم کے بارے میں کوئی خبر نشر نہیں ہوئی تھی،تمام خبریں اگلی روز دوپہر تک نشر ہوئیں۔یہی وجہ ہے کہ اداروں نے تفتیش کا دائرہ کار مزید وسیع کرتے ہوئے اس کا جائزہ لینا بھی شروع کر دیا ہے کہ عابد علی چھاپے سے ٹھیک پندہ منٹ پہلے کس کی اطلاع پر فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔سائنسی ادارے عابد علی تصدیق کے بعد مسلسل دوسرے ملزم کی کراس میچنگ کے پراسس میں مصروف تھے کہ اسی وقت وقار الحسن کی گرفتاری کی خبر سامنے آئی۔پنجاب کے ایک حساس ادارے کے ذمہ دار نے تصدیق کی ہے کہ 24 گھنٹوں پہلے جنوبی پنجاب سے عابد علی کے انتہائی قریبی رشتہ دار گرفتار کیے گئے،جن کے زیر استعمال سم سے عابد علی کے ساتھ تعلقات کی تصدیق ہوئی،جس کے بعد ادارے مرکزی ملزم کی کھوج میں مزید ایک قدم آگے پہنچ چکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…