اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

حکومتی اخراجات میں کمی سے قومی خزانے کو کتنے ہزار ارب کی بچت ہوئی؟ انتہائی شاندار خبر سنا دی گئی

datetime 14  ستمبر‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی) مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ دو سال کے دوران حکومتی اخراجات میں5ہزار ارب روپے کی بچت ہوئی ہے، کورونا کی وجہ سے برآمد کا شعبہ متاثر ہوا ہے۔ حکومت نے اپنے اخراجات میں کمی کر کے فری ٹیکس

بجٹ دیا اور پاک فوج کے بجٹ میں بھی اضافہ نہیں کیا گیا۔خصوصی گفتگوکے دوران انہوں نے کہا کہ حکومت نے کاروباری طبقے کو آسان کاروبار کے لیے سہولیات فراہم کیں جبکہ کورونا کے دوران حکومت نے امدادی پیکیج بھی دیا اور متاثرین کی مدد کی،حکومت نے مستحقین میں رقم بھی شفافیت سے تقسیم کی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے نہ صرف ایک کروڑ 60 لاکھ افراد کی مالی مدد کی بلکہ حکومت نے پسماندہ طبقے کی بحالی پر بھی خصوصی توجہ دی۔عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ ہم نجی شعبوں اور بیرونی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور معاشی ترقی کے لیے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔مشیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ مالی سال حکومت نے کوئی ضمنی گرانٹ نہیں دی تاہم اخراجات کو کم کرنے کے لیے تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ حکومت نے برآمدات میں اضافے کے لیے متعدد مراعات دیں۔انہوں نے کہا کہ 2 سال کے دوران حکومتی اخراجات میں 5 ہزار ارب روپے کی بچت کی گئی۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…