ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

قرنطینہ سینٹر میں کروڑوں روپے غبن کرنیوالے افسر کو بچانے کیلئے دوڑ دھوپ شروع،از خود کیا تجویز دیدی، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 13  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) محکمہ صحت کراچی کے کرپشن کے شاطر اکاؤنٹنٹ نے جواب طلبی کے نوٹس پرمیڈیکل رپورٹ جمع کرواکرمحکمہ صحت سندھ کی انتظامیہ اور سیکرٹری صحت کو چکرادیا۔کویڈ 19 کے ایکسپو قرنطینہ سمیت کروڑوں روپے کے مبینہ غبن میں ملوث گریڈ 19 کے متنازعہ اکاؤنٹنٹ آفیسر خلیل احمد بھٹو کیخلاف جاری محکمہ جاتی تحقیقات ڈانوڈول ہونے لگیں. ذرائع کے مطابق

صوبائی وزارت صحت اور محکمہ صحت سندھ میں خلیل احمد بھٹو کی نوازشات سے برسوں سے عیش کرنے والی صحت مافیا سول سروس رولز کے مطابق سیکریٹری صحت ڈاکٹر کاظم حسین جتوئی کی پشت پر کھڑی ہونے کے بجائے مبینہ غبن میں ملوث خلیل بھٹو کی پشت پر کھڑی ہوگئی ہے جس کا واضح ثبوت خلیل بھٹو کی ڈایونیورسٹی اوجھا کیمپس کی وہ میڈیکل رپورٹ ہے جسے خلیل بھٹو نے جمع کراتے ہوئے کمال ہوشیاری سے ازخود میڈیکل بورڈ بنانے کی تجویز بھی دے ڈالی ہے جسے محکمہ صحت کی خلیل بھٹو مافیا نے بلاتاخیر سیکریٹری صحت سے میڈیکل بورڈ کی منظوری بھی حاصل کرلی ہے. مذکورہ صورتحال پر محکمہ صحت کے ایک سینئر افسر کے مطابق بننے والے کراچی میڈیکل بورڈ کے مستقل چیئرمین ڈا میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر امجد سراج میمن ہیں وہ کس طرح سے ڈایونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر کی دی ہوئی طبی رپورٹ میں کوئی نقص نکال سکیں گے؟ جبکہ مذکورہ افسر کے مطابق خلیل بھٹو اپنی طبی رپورٹ کے ذریعے بیک وقت کئی فوائد حاصل کرنے کی کوشش کریں گے. پہلے تو وہ مذکورہ میڈیکل رپورٹ کے ذریعے کویڈ 19 میں کروڑوں روپے کے غبن کی جاری تحقیقات کو بیماری کے بہانے رکوانے میں کامیاب ہوجائیں گے تو دوسری جانب تبادلے کے بعد اپنی غیر حاضری کی جواب طلبی سے صاف بچ نکلیں گے اور اس کے ساتھ ہی وہ اچانک بیماری کے بہانے

سکھر سے واپس کراچی تبادلہ کروانے کی بھی راہ ہموار کریں گے جبکہ محکمہ صحت کراچی کے سینئر افسران نے کہا ہے کہ خلیل احمد بھٹو کا میڈیکل بورڈ کراچی کے بجائے لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل سائنس جامشورو

سے یا کسی اور پبلک یونیورسٹی کے میڈیکل بورڈ سے کرانے کے ساتھ مذکورہ بورڈ میں آغاخان یونیورسٹی اسپتال اور نجی شعبہ صحت کے آزاد طبی ماہرین کوشامل کئے بغیر بورڈ کو غیرجانبدار قرارنہیں دیا جاسکتا ہے.

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…