جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

اسلام آباد لاہور موٹر وے سانحہ ، فیصل واوڈا کا مجرموں کو مردانگی سے محروم کرنے کا بل پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان

datetime 10  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی+ مانیٹرنگ) وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ انتہائی دل دہلا دینے والاموٹر وے سانحہ،ایک اور حوا کی بیٹی کی عصمت دری۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہاکہ ننھی مروہ اور اب یہ، میں وزیراعظم سے بھی مل رہا ہوں، مجرموں کے خلاف سخت ترین کارروائی ہوگی- وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہاکہ تمام پارلیمنٹرینز سے استداہے کہ خدارا ان

درندوں کی سرعام پھانسی کی قانون سازی کے لئے ایک ہو۔فیصل واوڈا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ وزیراعظم سے ابھی ملاقات ختم ہوئی ہے، وزیراعظم پہلے ہی مروہ کیس اور موٹر وے سانحے کا نوٹس لے چکے ہیں، میری تجویز یہ تھی کہ ان درندوں کی سرعام پھانسی پر اگر انسانی حقوق کے علمبرداروں کو تکلیف ہے تو ہر حال میں فوری طور ان وحشیوں کے لئے آختہ کاری کا قانون پاس کیا جائے۔ اس طرح وفاقی وزیر نے خواتین اور بچوں کے ساتھ ایسا شرمناک سلوک کرنے والے مجرموں کو مردانگی سے محروم کرنے کا بل پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اپنے ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہاکہ میری تمام پارلیمنٹیرینز سے استدعا ہے کہ اس معاملے میں سیاست اور اختلافات کو پس پشت ڈال کے آگے بڑھیں، اس قانون سازی کے لئے متفق ہوں، آخر یہ اس ملک کی عزت و وقار کا معاملہ ہے، یہ ہم سب کی مائوں بہنوں اور بیٹیوں کا معاملہ ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں ننھی مروہ اور لاہور موٹر وے پر خاتون سے افسوس ناک واقعات کا نوٹس لے لیاہے۔ وزیراعظم عمران خان نے لاہور موٹر وے پر خاتون سے اسکے بچوں کے سامنے ڈاکوئوں کی جانب سے افسوسناک واقعہ پر آئی جی پنجاب انعام غنی کو فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی ۔جبکہ وزیر اعظم نے کراچی میں ننھی مروہ سے بھی افسوسناک سلوک پر واقعہ کا نوٹس لیا ہے ۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا ہے کہ مہذب معاشروں میں ایسے واقعات شرمناک ہیں ۔مجرموں کو مثالی سزا دی جائے، ایسے واقعے ناقابل قبول ہیں۔انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیدیا ہے ۔وزیر اعظم نے ملزمان کو سخت سزائیں دلوانے کا عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…