لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی اختیار کی ہے،کورونا وائرس کے کیسز کم ہوئے ہیں لیکن وائرس مکمل ختم نہیں ہوا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے عوام پر زور دیا کہ جب تک کورونا وائرس کی
ویکسین نہیں آ جاتی قواعد و ضوابط کی پاسداری جاری رکھی جائے،کورونا وائرس کی دوسری لہر پہلی سے زیادہ خطرناک ہو سکتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سکول سخت احتیاطی اقدامات کے ساتھ کھولے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں حتمی فیصلہ اگلے ہفتے ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا۔