اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری ،محکمہ موسمیات کی پاکستان میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی

datetime 2  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور سمیت بالائی پاکستان میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات نے ایڈوائزری جاری کر دی۔کل جمعرات کو آنے والے سلسلے میں تیز بارشیں ریکارڈ کی جائیں گی۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں بارشوں کا سلسلہ ختم ہو گیا ہے۔ آئندہ دس دن کے دوران سندھ میں موسم خشک رہے گا۔

تاہم اس دوران اندرون سندھ کے چند مقامات پر معمولی بارش ہو سکتی ہے۔جمعرات کے روز اسلام آباد، بالائی/وسطی پنجاب بالائی خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بیشتر مقامات پر بارش جبکہ جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ۔ اس دوران بالائی /وسطی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی ۔ صوبہ سندھ اور بلوچستان میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی خیبر پختونخواہ ،بالائی / وسطی پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں اکژ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ گزشتہ روز پنجاب میں : جھنگ 91 ، جوہرآباد 54 ، نور پور تھل 52 ، اسلام آباد (ائیرپورٹ 45 ، گولڑہ 44 ، سید پور 29 ، زیرو پوائنٹ 13 ، بوکرا 19) ، اٹک 32 ، مری 24 ، خانیوال 20 ، راولپنڈی (شمس آباد 21 ، چکلالہ 13) ، چکوال 19 ، فیصل آباد 15 ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 14 ، بھکر 13 ، بہاولنگر 10 ، سرگودھا 08 ، حافظ آباد 02 ، ملتان 01 ، خیبر پختونخواہ: مالم جبہ 86 ، بالاکوٹ 79 ، پٹن 64 ، کاکول 62 ، چیراٹ 53 ، کالام 44 ، سیدو شریف 24 ، دیر (بالائی 18 ، زیریں 07) ، تخت بائی 13 ، پشاور (سٹی 08) ، میرکھانی ، ڈی آئی خان 08 ، دروش 02 ، کشمیر: مظفرآباد (سٹی 87 ، ایئرپورٹ 25) ، گڑھی دوپٹہ 07 ، گلگت بلتستان: چلاس 13 ، گوپس ، بگروٹ 03 ، گلگت اور استور میں02ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق : تربت 43 ،سبی اوردالبندین میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…