اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈاکٹر ماہا کے والد آصف شاہ کا کہناہے کہ ماہا کا واٹس اپ ابھی میرے سامنے آیا کہ بابا اپنا بہت خیال رکھنا،ان دنوں ان لڑکوں نے ماہا کو خوفزدہ کیا کہ اگر ہمارا کہنا نہ مانا تو ہم تمہارے گھر والوں کو نقصان پہنچائیں گے،جنید کہتا ہے کہ 3،4سال سے میرا ماہا سے تعلق تھا
،ہم شادی کرنا چاہتے تھے،ڈاکٹر ماہا نے اپنی ایک دوست کو واٹس اپ پر رو روکر اپنا حال بتایا،جنید نے میری بیٹی کو بلیک میل کیا اور اسے مارا پیٹا،میری بیٹی ماہا نے اپنا تمام حال اپنی دوست کو بتایا،میں اکیلا اپنی بیٹی کے لئے جنگ لڑوں گا اور بھی کئی لڑکیاں ہیں وہ لڑکیاں سامنے بھی آنا نہیں چاہتیں۔