جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

گندگی اور کچرے کے جگہ جگہ ڈھیر مکھیوں اور مچھروں نے کراچی والوں کی زندگی اجیرن کردی بیماریاں پھوٹنے کا خدشہ

datetime 2  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)مون سون بارشوں نے شہر قائد میں تباہی مچانے کے بعد اب مکھیاں اور مچھربھی شہریوں کی آزمائش کے لیے آگئے ہیں۔مون سون بارشوں کے بعد مکھیوں اور مچھروں نے کراچی کے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے، گھر ہو یا دکان ہر جگہ مکھیوں اور

مچھروں کا ہی بسیرا ہے۔بارش کے بعد گندگی اور کچرے کے ڈھیر جگہ جگہ لگے ہیں اور اسی وجہ سے مکھیوں اور مچھروں کی بہتات بھی دیکھنے میں آرہی ہے اور فروٹ یا سبزی کی دکان ہر جگہ مکھیوں کے کامیاب وار جاری ہیں۔پھل فروشوں کے مطابق ہر جگہ مکھیوں سے پریشان ہوگئے ہیں، گاہک بھی مکھیوں کو فروٹ پر بیٹھا دیکھ کر چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔دکانداروں اور پتھارے داروں نے سندھ حکومت سے اپیل کی ہے کہ مکھیوں اور مچھروں کے وار سے چھٹکارا دلانے کے لیے اسپرے کیا جائے۔مکھیوں اور مچھروں نے جہاں دکانداروں کو پریشان کیا ہے تو وہاں گھر میں موجود افراد بھی محفوظ نہیں ہیں اگر اسپرے نہ کیا گیا تو نتائج بیماریوں کی صورت میں بھگتنا پڑ سکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…