بدھ‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2025 

’’لاہور مون سون کے شدید اسپیل کی زد میں ‘‘ محکمہ موسمیات کا اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

datetime 2  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور میں شدید بارشیں اور اربن فلڈنگ کی پیش گوئی ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے خبر دار کیا ہے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارشوں سے اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے ۔ گزشتہ تین دنوں سے جاری بارشیں وقفے وقفے سے جاری ہیں ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 32اور کم سے کم 26سینٹی گریڈ رہنے کاامکان ہے ۔

دوسری جانب گزشتہ روز دریائے سوات میں اونچے درجے کے سیلاب نے تباہی مچادی ہے، 5 سالہ بچی سمیت 2 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ہیں جب کہ متعدد مقامات پر رابطہ پل تباہ اور املاک کو نقصان پہنچا ہے۔نجی ٹی وی رپورٹ کےمطابق دریائے سوات میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث ندی نالے بھی بپھر گئے ہیں، دریا کنارے آباد ہو ٹلز خالی کرالیے گئے ہیں۔کالاٹ کے مقام پرایک شخص اور مدین میں 5 سالہ بچی دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی، راحت کوٹ میں ایک شخص دریا میں ڈوب کر لاپتہ ہوگیا جب کہ مدین میں ہی سیلاب میں پھنسے 13 افراد کو بچا لیا گیا۔بشی گرام پل بہنے کے بعد مدین کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے، مدین اور بحرین میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے جس سے علاقے کے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔پانی کی تیز موجوں سے جہاں رابطہ پل متاثر ہوئے ہیں وہی ٹراؤٹ مچھلی کے درجنوں فارمز بھی دریا برد ہو گئے ہیں، ضلعی انتظامیہ نے مقامی لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے اور سیاحوں کو علاقہ چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔تیز بارش اور سیلابی پانی سے مختلف علاقوں میں بجلی کا نظام بھی متاثر ہوا جس کے باعث لوگوں کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔قبل ازیں چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے سیلاب کے خدشے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کردی کسی بھی خطرے کے پیش نظر

عوام کو بروقت تحفظ اور امداد فراہم کیا جائے ہر تحصیل سطح پر ریسکیو 1122، ٹی ایم اے، ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی بھی ہدایت کردی انہوں نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ سیلاب کا خدشہ ہے لہٰذا عوام کو دریائے سوات اور برساتی نالوں کے قریب نہیں جانا چاہئے اور جو لوگ دریا کے کنارے آباد ہیں وہ محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائے انہوں نے کہا کہ حکومت ہر

صورت عوام کے ساتھ ہے اور کسی بھی مشکل حالت میں ان کو اکیلا نہیں چھوڑے گی انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ سیاحتی مقامات سے سیاحوں کو بھی محفوظ مقامات تک پہنچایا جائے اور سیلاب کے خطرے کے پیش نظر سیاحتی مقامات کو بند کیا جائے اور دریائے سوات کے قریب رہائش پذیر لوگوں کو اعلانات کئے جائے کہ وہ بھی محفوظ مقامات منتقل ہوجائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)


بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…