جہلم(آن لائن)محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ 3 روز کے دوران راولپنڈی ڈویژن سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز بارش متوقع ہے، جسکی وجہ سے منگلا ڈیم سے 1تا 3 لاکھ کیوسک پانی دریائے جہلم میں ریلیز کیا جا سکتا ہے،
جسکی وجہ سے درمیانے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔ دریا جہلم کے کنارے بسنے والے تمام افراد کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ 26 تا 28 اگست کے دوران موجودہ موسمی صورتحال کے پیش نظر اگلے چند روز کے لئے سیلاب کی وارننگ جاری کردی ہے، دریائے جہلم میں درمیانے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے تمام متعلقہ حکم کو ضروری ہدایات جاری کر دیں ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، محکمہ صحت، ایم سی جہلم، سول ڈیفینس،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر محکمے کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نبٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔