پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بارشوں نے تباہی مچا دی، درجنوں دیہات پانی میں ڈوب گئے، زمینی رابطہ منقطع، ادویات اور کھانے پینے کی اشیاء کی قلت

datetime 23  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دادو(این این آئی)مون سون بارشوں کے باعث دادو کی تحصیل جوہی کے درجنوں دیہات ایک مرتبہ پھر پانی میں ڈوب گئے ہیں اور ان دیہات سے ملک کے دیگر حصوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ،رواں ماہ کے اوائل میں مون سون بارشوں کے باعث ضلع دادو

کے بارانی علاقے کاچھو میں کھیر تھر کے پہاڑی سلسلے سے آنے والے سیلابی ریلوں سے 50 سے زائد دیہات زیر آب آگئے تھے،حالیہ بارشوں کے نتیجے میں کاچھو میں پہاڑوں سے آنے والے پانی کی وجہ سے متاثرین کی مشکلات ایک بار پھر بڑھ گئی ہیں، کاچھو کو سیلابی پانی سے بچانے والے گاج ڈیورشن بند کا مرمتی کام مکمل نہ ہونے کی وجہ سے حالیہ بارشوں کا پانی دوبارہ سیلابی علاقوں میں داخل ہوگیا جس کی وجہ سے متاثرہ علاقے دوبارہ زیر آب آگئے ہیں۔ کاچھو کا زمینی رابطہ منقطع ہونے پر کھانے پینے کی اشیا، ادویات اور جانوروں کے چارے کی شدید قلت پیدا ہوگئی۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…