جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

شاہ محمود قریشی کا دورہ چین ، سعودی عرب سے تعلقات پر وزیر خارجہ نے دھماکہ خیز اعلان کر دیا

datetime 21  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،بیجنگ ( آن لائن )وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب ایک دوسرے کی ضرورت ہیں دونوں ممالک کے تعلقات میں کوئی قدغن نہیں ہے سعودی عرب سے پاکستان کے تعلقات گہرے تھے، گہرے ہیں، گہرے رہیں گے۔ مستقبل قریب میں ہماری سعودی عرب کے ساتھ مزید نشستیں ہوں گی،سعود ی عرب کا اسرائیل کے معاملے پردوٹوک اور

تاریخی مؤقف ہے۔دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کاعزم غیرمتزلزل ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چین کے دورہ پر ہیں جہاں انہوں نے ایک بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات ماضی میں بھی اچھے اور گہرے رہے ہیں اور مستقبل میں بھی انشاء اللہ اچھے رہیں گے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ایک دوسرے کی ضرورت ہیں اور ان تعلقات میں کوئی قد غن نہیں ہے ۔وزیرِ خارجہ نے کہا کہ فلسطین کے بارے میں سعودی وزیرِ خارجہ کا موٓقف بہت واضح ہے، سعودی عرب نے فلسطین کے معاملے پر دو ٹوک موقف اپنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتِ حال بگڑتی جا رہی ہے، ایک سال میں مقبوضہ کشمیر کے حالات میں تبدیلی آئی ہے، کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ کشمیری پاکستان پر نظریں لگائے بیٹھیں ہیں، چین کے ہم شکرگزار ہیں کہ ان کے تعاون سے ہم 55 سال کے بعد گزشتہ ایک سال میںتین دفعہ مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل میں زیر بحث لانے میں کامیاب رہے اور یہ ایک بہت بڑی پیشرفت ہے ،کچھ قوتیں نہیں چاہتیں کہ خطے میں امن کا عمل آگے بڑھے، آج بھارت دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے، دنیا دیکھ رہی ہے کہ آج بھارت کے اندر سے اس کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں، بھارت کے اندر سے بھارتی سرکار پر تنقید ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے جب ایک متنازع علاقے پر قبضے کی

کوشش کی تو چین سامنے آیا، قوموں کی سوچ کا انداز کسی حد تک بدل رہا ہے۔ وزیرِ خارجہ نے کہا کہ دنیا کے حالات بدل رہے ہیں چین ہمیشہ کڑے وقت میں ہمارے ساتھ کھڑا رہا ہے کورونا وائرس کی وباء پر چین اور پاکستان نے کافی حد تک قابو پالیا ہے دونوں ممالک نے باہمی مشاورت سے آگے بڑھنا ہے، سی پیک کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا ،چین اورپاکستان جانتے ہیں کہ خطے میں اہم تبدیلیاں ہوئی ہیں ،

پاک چین اسٹریٹیجک مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی کروں گا، چین کے وزیرخارجہ وانگ ژی کے ساتھ بھی ملاقات ہوگی، پاکستان اورچین دنیاکی بدلتی ہوئی صورتحال پرتبادلہ خیال کے خواہشمند ہیں، اقتصادی راہداری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پربات ہوگی مجھے امید ہے کہ چین کے ہم منصب سے ملاقات سود مند رہے گی، سی پیک پراجیکٹ کی جلد تکمیل سے متعلق بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پڑوسی ملک افغانستان کے حالات میں پیش رفت ہوئی ہے، افغانستان میں بھی کافی تبدیلی آ رہی ہے ہم کوشش کرتے ہیں کہ دوست ممالک کی توقعات پر پورا اتریں اور ہم بھی یہی امید کرتے ہیں کہ ہمارے دوست ممالک بھی ہماری توقعات پر اتریں۔شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا ہے کہ تقریر تو بلاول بھٹو زرداری اور شہبازشریف نے بھی کی تھی، ان دونوں کو خط لکھا ہے کہ

کوئی تجویز ہے تو بتائیں۔وزیرِ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان، کابینہ اور پوری پارٹی نے دفترِ خارجہ کی کاوشوں کو سراہا ہے ۔وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہا کہ پاکستان اپنے بہادروں کی قربانیوں کوکبھی فراموش نہیں کرسکتا، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کاعزم غیرمتزلزل ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…